تازہ ترین

جمعرات، 23 جنوری، 2020

وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج،احتجاج کرنے والی خواتین کے بارے میں وسیم رضوی نے۔۔۔۔۔۔۔

لکھنؤ ۔(یو این اے نیوز 23جنوری 2020)شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے)اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کو لیکر خواتین کے احتجاج کو نشانہ بناتے ہوئے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے بدوھ کے روز بےہودہ تنقید کی تھی انھوں نے کہا یہ خواتین بھولی بھالی نہیں ہیں۔انھوں نے خواتین پر پیسے لیکر احتجاج کرنے کا الزام بھی لگایا ، وسیم رضوی مسلم خواتین دشمنی میں اتنا گر چکے ہیں کہ انھوں بھارت سماچار ٹی وی چینل کے ڈبیٹ میں سماجی کارکن زائرین سے ڈبیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو عورتیں دھندا کرواتی ہیں ان سے احتجاج کروایا جارہا ہے۔

جس پر ڈبیٹ پر بیٹھے ایم آ ئی ایم کے ترجمان سمیت سبھی لوگ وسیم رضوی کی اس گری ہوئی حرکت پر بھڑک اٹھے ۔زائرین نے کہا وسیم تم نیچ ہو تم کو تو سوٹ کردونگی وغیرہ وغیرہ ۔بدھ کے روز رات کے وقت احتجاج میں شامل سماجی کارکن سید زائرین نے حضرت گنج کوتوالی میں وسیم رضوی کیخلاف تحریر دی ،وہیں جمعرات کی صبح میں وسیم رضوی کیطرف سے سید زائرین کے خلاف دھمکانے کا معاملہ درج ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad