تازہ ترین

اتوار، 2 فروری، 2020

اب آپ کی دہلی بدل گئی ہے۔ اب چیخنے کا کیا فائدہ؟ روش کمار

بہت دیر ہوچکی ہے، یہاں کے لوگ پستول لے کر سڑکوں پر گھومنے آئے ہیں۔ وہ ووٹ کے لئے نہیں آئے ہیں۔ وہ اب آپ کے پڑوس میں رہ رہے ہیں۔ آپ خاموش تھے۔ آپ ہی تو ہاں میں ہاں  ملا رہے تھے۔ اسی طرح 1948 ء تک آتے آتے وہ شخص تنہا ہوگیا تھا۔ جس کے ساتھ وہ 30 سالوں سے عدم تشدد کی جدوجہد کر رہا تھا ، وہ ان میں اجنبی ہوگیا تھا۔ ہندؤ اور مسلمان کی سنک(جنون) شروع  ہوگئی تھی۔ اسی دہلی میں اسی دلی میں 1948 میں2020 میں۔
ہندی سے اردو ترجمہ ریحان اعظمی

یہ ضروری ہے کہ جو ہوا ہے اس کے بارے میں پرسکون آواز میں بات کی جائے۔ جس طرح شاہین باغ کو تیزی سے دشمن اور غدار کے طور پر پیش کیا جارہا تھا اسی زہر کا ایک حصہ ہے جو کئی مہینوں سے پھیلایاجا رہا تھا۔ رہنماؤں کے بیانات نے ایسی فضا پیدا کردی ہے کہ ایسا سوچنا غلط نہیں ہے۔ جس طرح کے اثر و رسوخ کے تحت ایک کمیونٹی کسی خاص شخص کے بارے میں زہر اگل رہی ہے ، یہ فطری بات ہے کہ اس میں کوئی نوجوان پھنس جائے گا۔ جب پورا نظام اس طرح کی سوچ کو راہ دینا شروع کردے تو پھر کسی سے بھی یہ خوف دور کیا جاسکتا ہے کہ پریشانی ہوسکتی ہے۔ فائرنگ کے نعروں کے ذریعے ، اس زہر پر کارروائی کا اشارہ کیا گیا ہے ، جسے گودی میڈیا واٹس ایپ یونیورسٹی اور رہنماؤں کے بیانات کے ذریعے گھرگھر بھیج دیا گیا ہے۔ ورنہ ، 17 سالہ نوجوان ایک بار ضرور سوچتا  کہ پولیس فورس اس کی پیٹھ کے پیچھے کھڑی ہے۔ طلباء سامنے کھڑے ہیں۔ ہولی فیملی ہسپتال کے سامنے ، وہ پستول لہراتے ہوئے آتا ہے اور گولیاں چلا دیتا ہے۔میڈیا اسے دہشت گرد کہنے میں جلدبازی  نہیں کی۔ دہشت گرد کی بدنام زمانہ صفت گوپال یا دیویندر کے لئے نہیں ہے۔ اس دن پتا چلا کہ اس کا نام رام بھکت گوپال شرما ہے۔ یہ سارا دن ٹی وی پر چلتا رہا ، لیکن بعد میں اطلاع ملی کہ اگر  نابالغ ہے تو ہم اس کا نام نہیں لیں گے۔ چہرہ بھی پورا نہیں دکھائیں گا۔ یہ قانون ہے۔ اسی لئے ہم انہیں رام بھگت کہیں گے کیونکہ اس نے رام بھگت کو اپنے نام کے آگے لگایاہے۔ آج کسی نے مجھ سے سارا دن اسے دہشت گرد کہنے کو نہیں کہا ہے۔دہشتگرد اب خاص برادری کے کسی بھی مجرم کے لئے ہے۔ وسیع تر معاشرہ اسے دیکھنے کے بعد بھی نہیں دیکھ رہا ہے۔ یہ بھی نہیں دیکھ رہا ہے کہ پستول لے کر پولیس اور طلباء کے درمیان آنے والا لڑکا اس کے گھر کا لڑکا ہے۔ وسیع پیمانے پر سوسائٹی واٹس ایپ یونیورسٹی کے پیغام کو دیکھ کر اسے صحیح بتانے میں جٹ گئی۔ اسی طرح ، آپ آہستہ آہستہ جمہوریت کو ہارتے جا رہے ہیں۔ اگر اس سے آپ کوآپ کے بچوں کو اس سے فائدہ ہورہاہے تو ، پھر انھیں بتایا کیجئے۔ مجھے نہیں ، رشتہ داروں کو۔

اب آپ آسانی سے اس ویڈیو کو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔ پولیس یہاں کس قدر نظم و ضبط کے ساتھ کھڑی ہے۔ بندوق لیکر رام بھکت نوجوان طلباء اور پولیس کے مابین آرام سے کھڑا ہے۔ پولیس بھی آرام سے کھڑی ہے۔اس طرح سے حملہ آور نہیں ہےجس طرح سے 14 اور 15 دسمبر کو اس جگہ پر پولیس نے گولی چلائی تھی۔ فائرنگ کے بعد پولیس آکر اس کے ہاتھ سے پستول آرام سے لے جاتی ہے اور گوپال کو بغیر کسی دھکے مکے کے پولیس کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

کیا آپ اس نظریے کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے جو آپ اور آپ کے بچوں کے لئے واٹس ایپ میں پانچ سالوں سے لایا گیا ہے ، جس پر آپ دن رات شب و روز ہر طرح کے تشدد اور اداروں کے تعصب کا جواز پیش کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ ایک دن یہ کام کر رہا ہے تو پھر آپ کیا کریں گے ، جو آپ آج تک کہتے رہے ہیں ، کیا آپ اس دن بھی ٹھیک کہیں گے؟

فیس بک پر رام بھکت کی دو دو پروفائلیں ملی ہیں۔ دونوں ہی صفحات پر رام بھکت بجرنگ دل کا بتاتا ہے۔ 2018 کے صفحے پر ،وہ بی جے پی، بجرنگ دل اور آر ایس ایس کا ممبر بتاتا ہے۔ ایک تصویر میں ، بجرنگ دل کا کنوینر بتاتا ہے۔ کبھی نقاب میں ہوتا ہے ، کبھی کبھی نقاب لگانے کی ضرورت  نہیں ہوتی ہے۔ 2019 پروفائل میں بہت سی تصاویر تلوار اور بندوق کے ساتھ ہیں۔ ایک سال میں بدل جاتا ہے۔ ان تصویروں سے آپ رام بھکت جیسے سمجھ نوجوانوں کو سمجھ سکتے ہیں۔ فیس بک اور ٹویٹر کی دنیا میں ، رام بھگت اگر اکیلا ہوتا تو ان تصویروں کو کوئی خاص توجہ نہیں دیتا۔ لیکن یہ تصویریں رام بھگت کو سمجھنے کے لئے اہم دستاویزات ہیں۔ آپ سوشل میڈیا پر دیکھیں گے اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ بہت سے رام بھکت موجود ہیں جو خود کو ایسی تصاویر میں دکھاتے ہیں۔ یہ لڑکا اور اچھا ہوسکتا تھا۔ یہ اپنے لئے ایک شاندار مستقبل کا انتخاب کرسکتا تھا ، لیکن میں جس زہر کی بات کر رہا ہوں وہ اس طرح کے نوجوانوں میں گہرائی تک داخل ہوگیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ باہر آجائے۔ آیا بھی۔ ایک ویڈیو ملی جس میں رام بھکت بندوق اٹھائے ہوئے فخر کے ساتھ گھوم رہا ہے۔ گانا چل رہا ہے کہ ہم مہارانا پرتاپ کے ناتی ، پیتل سے  بھردیں گے چھاتی۔

رام بھکت نے مہارانا پرتاپ پر شاذ و نادر ہی کتاب پڑھی ہے ، لیکن مہارانا کی آدھی ادھوری تاریخ اس طرح کے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر بھردیا گیا ہے۔مہارانا کی بہادری کی عظمت بندوق اور تلوار کی تصویروں میں نہیں ہے۔ جن نوجوانوں کے گلے میں ڈاکٹری کا آلہ ہونا چاہئے ،وہ گولیوں کی مالا پہن کر آہستہ آہستہ اس زہر کو راشٹرواد کے نام پر پی رہے ہیں اور پلائے جارہے ہیں ، جسکا انجام یہی ہے۔اسی دہلی میں ایک ماہ قبل نقاب پہنے گنڈے ہاسٹل میں داخل ہوئے تھے ، ان سب کو جانے دیا گیا تھا۔ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔دو روز قبل شاہین باغ میں کوئی پستول لے کر آیا تھا اور اب ایک اور آگیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ، رام بھکت جیسوں کو گولی مارنے یا کسی کو گالی دینے کی جسارت کرنے کی ہمت کہاں سے ملتی ہے جو ان کی سمجھ سے کچھ مختلف کہہ رہا ہے۔ دہلی میں شاہین باغ کو جس انداز میں دشمن کے طور پر پیش کیا گیا ، وزیر داخلہ امیت شاہ کرنٹ پہنچانےکا بیان دے رہے ہیں ، وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر گولی مارنے کے نعرے لگارہے ہیں ، رکن پارلیمنٹ پرویش ورما شاہین باغ کے لوگوں کو دکھاتے ہوئے ، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ لاکھوں لوگ گھروں میں داخل ہوں گے اور بیٹیوں کو اٹھا لے جائیں گے عصمت دری اور قتل کریں گے،
یاد رکھیں جب انوراگ ٹھاکر کا بیان آیا تھا ، میں نے پرائم ٹائم میں اس خطرے کی طرف اشارہ کیا تھا جسے رام بھکت نے آج سچ ثابت کردیا۔ 30 جنوری گاندھی کے قتل کا دن ہے۔ مرتے ہوئے گاندھی نے ہے رام کہاتھا۔ گوڈسے کودیش بھگت (محب وطن)کہنے والوں کے بیچ کوئی رام بھگت آگیا ہے۔ آپ اپنے رہنماؤں سے زبان تبدیل کرنے کی درخواست کریں۔ اس کی(بھاسا) زبان سےرام بھکت جیسے نوجوانوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ فائرنگ کرنا صحیح بات ہے۔

یہ وہی زہر ہے جس کی مدد سے مسلح ہجوم نے انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو ہلاک کیا،انصاف نہیں ملا۔یہ وہی بھیڑ ہے جو پہلو خان ​​کو ماردیتی ہے،یہ وہی بھیڑ ہے جو آسام میں ابھجیت ناتھ اور نیلو پال داس کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیتی ہے۔ جب آپ سے کہا جاتا ہے کہ کپڑوں سے شہریوں کے کسی حصے کی شناخت کریں ، انہیں مذہبی طور پر پہچانیں ، کھل کر ان کے محلوں کو پاکستان کہیں ، انہیں غدار کہیں اور پھر آپ کہتے دیکھتے بھیڑ میں بدلنے لگتے ہیں۔ یہ عین ممکن ہے کہ اس زہر سے لیس کوئی نوعمر  بندوق اٹھا کر قاتل بن جائے۔ میں آپ کو گاندھی جی کے بارے میں بتاتا ہوں، سن 1946 میں اسی طرح کی گرمی چڑھنے لگی تھی۔ٹھیک آج کی طرح بات ، بات میں گاندھی کو مسلمان کہا جانے لگاتھا۔ مسلمان بتاکر کسی کو مارنے کی سوچ آج کی نہیں ہے۔ آج اس نے اپنی شکل بدل دی ہے۔ گاندھی کا قتل اس وقت نہیں ہوتا اگر اس وقت کی پولیس اسے سنجیدگی سے لیتی ، آج جامعہ میں پولیس اسے سنجیدگی سے لیتی ،تو شاداب کے ہاتھ میں گولی نہیں لگی ہوتی۔ آپ محسوس کریں گے کہ میں تقریر کررہا ہوں ، بالکل نہیں۔ 9 اپریل 1947 کو ، باپو اپنی پرارتھنا سبھا میں کہتے ہیں ،ایک شخص خط بھیج رہا ہے 'خط بھیجنے والا شخص لکھتا ہے کہ آپ کو محمد گاندھی کیوں نہیں کہا جائے؟ اور پھر بہت خوبصورت گالیاں دی ہیں جن کو یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔گالی دینے والے کا جواب نہیں دیا جائے تو ، وہ ایک ، دو ، تین یا اس سے زیادہ بار گالی دے کر تھک جائے گا۔ یا تو تھک کر چپ ہو جائے گا یا پھر مار ڈالے گا۔غصے کے عالم میں ، گوڈسے نے گاندھی کو مار ڈالا۔ گاندھی کا دوسرا خدشہ سچ نکلا،وہی سوچ ، وہی گالیاں جو پڑھی نہیں جاسکتی تھیں ، دن بھر لاکھوں صفحات پر لکھی جارہی ہیں۔آپ آسانی سے سمجھ جائیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں ، کون کون سے لوگ یہ گالیاں لکھ رہے ہیں؟ اس وقت ، باپو کو اسی طرح جناح کی اولاد کہاجاتا تھا ، پاکستان کا ہمدرد کہا جاتا تھا۔ گوپال صرف 30 جنوری کو آیا ہے۔ آج پھر گاندھی پر گولی چلی ہے۔ آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کیونکہ زہر کا اثر اب بھی گہرا ہے۔ ذرا اپنے بچوں کو سمجھنا شروع کریں کہ آیا وہ رام بھکت اور گوڈسے بن رہے ہیں۔ اس سے پہلے ، اپنے آپ کو سمجھیں کہ کیا آپ رام بھکت بن گئے ہیں۔ میں کروڑوں لوگوں تک نہیں پہنچ سکتا ، اگر میں پہنچ سکتا تو میں یہی کہتا۔

آج کے واقعے میں ، جس شخص کو گولی لگی ہے اس کا نام شاداب فاروق ہے۔ کشمیر کا طالب علم ہے۔ جب رام بھکت گولی مارنے نکلا تو شاداب روکنے آیا تھا۔ رام بھکت نے فائرنگ کردی۔ شاداب زخمی ہوا۔ شاداب محفوظ ہے۔ ایمس میں علاج ہو رہا ہے۔اسے بائیں ہاتھ میں گولی لگی تھی۔ گولی دو ہڈیوں کے درمیان پھنس گئی تھی۔ ایک اور تصویر ہے جس میں کسی کی ہتھیلی کسی کے خون سے لت پت ہے۔ آپ کے گھروں میں پھیلا ہوا زہر کسی کے لیے ووٹ تو بنا رہا ہے ، مگر ان نوجوانوں کی ہتھیلی کو گولی سے چھلنی کررہا ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ جس نے گولی چلائی اس شخص کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ اسے بخشا نہیں جائے گا۔ سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جے این یو کے معاملے میں ، نقاب پوش آج تک نہیں پکڑے گئے ۔ میں جس زہر کی بات کر رہا ہوں اسے فرقہ واریت کہتے ہیں۔ جب آپ ہندوستان کے شہریوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، انھیں پاکستان کہیں انھیں غدار کہیں اور جب بھی وہ ہربار مسلمان ہی ہوتوآپ مت سوچئے، جب رام بھکت جیسے نوجوان آپ کے گھروں سے باہرنکلیں گےاس دن سوچئے۔ یہ سوچئے کہ اس سیاست سے آپکے نوجوان کو ایسی شبیہ مل رہی ہے۔ میں پانچ سال سے واٹس ایپ یونیورسٹی سے زہر پھیلانے کی بات کر رہا ہوں۔ رام بھکت کے پیج سے ایک پوسٹ ملی ہے ، ایسی بہت ساری پوسٹیں واٹس ایپ یونیورسٹی میں گھومتے ہوئے ملیں گی۔ ایک سال پہلے ، اس نوجوان کے پیج میں جھوٹ اور نفرت جیسی چیزیں دکھائی گئی ہیں۔ایک سال بعد ، اس کے پیج پر بندوق کی تصاویر ملنا شروع ہوگئیں۔ کچھ مہینوں کے بعد ، وہ گولی مار دیتا ہے۔ میں آپ کے لئے ان کی پوسٹ پڑھ رہا ہوں ، 'بات انقلاب کی ہے ، تو ہم مہاسنگرام  کردیں گے ، تمہاری  آنکھ کے سامنے صبح کو شام کردیں گے ، یہ ہرے گم چھے سفید ٹوپی ہمیں کیا دکھاتے ہو ،ہم بھگوا باندھ کر نکلیں گے تو کہرام کردیں گے۔ جئے شری رام ، جئے ہندوتوا۔

سیاست ہندی صوبوں میں غریب گھروں کے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھولے بغیر بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے یہ مان لیا گیا ہے کہ وسیع تر معاشرے نے اس زہر کو راشٹرواد سمجھنا شروع کردیا ہے،اسی کا اثر یہ ہے کہ آج نتھورم ٹویٹر پر گوڈسے کے حق میں ٹرینڈ کررہا ہے۔ ناتھورام گوڈسے کی بات کرنے کے حق اور اسپیس کس کے دم پر بن رہاہے آپ سمجھ سکتے ہیں۔

یہ جانتے ہوئے کہ وزیر اعظم مودی آج خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ گئے تھے۔ ملک کا ہر بڑا لیڈر باپو کے آگے جھکنے جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وزیر اعظم نے پرگیہ ٹھاکر کو پارٹی سے نہ ہٹایا ہو لیکن دل سے معاف نہ کرنے کی بات کہی تھی۔ باپو کے قاتل کے ساتھ سرکاری طور پر کوئی کھڑا نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا نہ ہو لیکن ایسا نہیں ہے کہ گوڈسے کے ساتھ کھڑے لوگ کم ہوگئے ہیں۔ ٹویٹر سے لے کر فیس بک تک ، وہ 30 جنوری اور 2 اکتوبر کو ٹرینڈ کرانے آجاتے ہیں،گوڈسے کو عظیم محب وطن بنانے آجاتے ہیں۔ ٹویٹر پر انکے پروفائل دیکھیں۔ وہی علامت ، وہی رہنما اور وہی پرچم نظر آرہے ہیں۔ انہیں  میں سے کچھ نکل کرجامعہ چلا جاتا ہے پستول لے کر۔  کیا آپ پھر بھی میری بات نہیں سنیں گے؟ میں جانتا ہوں کہ آپ نہیں سنیں گے۔دس سال بعد جب آپ کھنڈر کی ویرانی پر افسوس کریں گے ، تب اس دن آپ اپنے موبائل فون پر یہ پروگرام دیکھیں گے ، آپ رونے لگیں گے۔ یاد رکھیے

پرائم ٹائم کے آغاز میں سلام کے بعد میری پہلی سطر کو یاد رکھیں۔یہ ضروری ہے کہ جو ہوا ہے اس کے بارے میں پرسکون آواز میں بات کی جائے۔ آپ کی دہلی بدچکی ہے۔ اب چیخنے کا کیا فائدہ؟ بہت دیر ہوچکی ہے۔ یہاں کی سڑکوں پر پستول لے کر گھومنے والے آگئے ہیں۔ووٹ کے لئے نہیں آئے ہیں۔ وہ اب آپ کے پڑوس میں رہنے لگے ہیں،آپ خاموش تھے۔ آپ ہی تو ہاں میں ہاں ملا رہے تھے۔ اسی طرح ، 1948 تک آتے آتے ، وہ شخص تنہا ہوگیا تھا۔ جس کے ساتھ وہ 30 سالوں سےآہنسا(عدم تشدد) کی جدوجہد کر رہا تھا ، وہ ان میں اجنبی ہوگیا تھا۔ ہندؤ اور مسلمان کی سنک (جنون) سوار ہوگئی تھی۔ اسی دہلی میں اسی دلی میں 1948 میں2020 میں۔ دلی کو مبارکباد کیونکہ وہ پرسکون رہی۔ لیکن اس ہنگامے میں بھی قائدین گرم زبان میں بات کرتے رہے۔ ممبر پارلیمنٹ پرویش ورما کیجریوال کو دہشت گرد کہتے رہے۔ کسی نے ووٹ دینے سے پہلے یہ نظریہ ثابت کر دیا ہے کہ اس زبان سے دہلی بدل جاتی ہے۔ووٹ ملنے لگتا ہے۔ لیکن کیا ووٹ صرف اسی بھاسا (زبان) سے ملتے ہیں؟

 بہار کے گوپال گنج میں  ایک گاؤں ہےجگنا۔ رسول میاں اس گاؤں کے ایک فنکار تھے۔ بھکاری ٹھاکر کی طرح مقبول رسول میاں رام اور گاندھی کو لیکر لکھا کرتے تھے۔ ان کے گانوں میں آزادی ، چرخہ اور سورج آتا تھا۔ رام کا سہرا رسول میاں نے لکھا ہے۔ گمکتا چمکتا ہے انوکھے رام کا چہرہ ۔ رام کا چہرہ اب بھی چمک رہا ہے اس کے بعد بھی جب لڑکا جامعہ روڈ پر بندوق لہرا رہا تھا ،وہ خود کو رام بھگت کہہ رہا تھا۔ جب گاندھی کا قتل ہوا تو رسول میاں کلکتہ میں تھے۔ سبھاش چند کشواہا جی اپنے رسالہ لوک رنگ میں رسول میاں کو قارئین کے سامنے لائے تھے۔ ان کا یہ گانا سنئے۔ چندن تیواری نے سامعین کے لئے گایا ہے۔ چندن کی آواز گاندھی کے نقش قدم کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ آپ یہ آواز سنیں گے۔ یہ بھوجپوری میں ہے۔ سمجھنا آسان ہے۔ آپ جانتے ہو کہ میری مادری زبان بھوج پوری ہے۔ ہندی نہیں اس گانے میں رسول میاں کہتے ہیں کہ کس نے میری گاندھی کو گولی ماری۔ تین تین گولی ماری۔ کل ہی آزادی ملی تھی ، آج ہی گولی مار دی۔ تھوڑا سا ٹی وی ویلوم میں اضافہ کریں۔ آپ کو گاندھی جاتے ہوئے دیکھائی دیں گے۔ گوڈسے آتا ہوا دکھائی دےگا۔

के हमरा गांधी जी के गोली मारल हो
धमा धम तीन गो
के हमरा गांधी जी के गोली मारल हो
धमा धम तीन गो
काल्हूए आज़ादी मिलल
आज चलल गोली
गांधी बाबा मारल गइले
देहली के गली
अरे काल्हुए आज़ादी मिलल
आज चलल गोली
गांधी बाबा मारल गइले
देहली के गली
धमा धमा तीन गो
के हमरा गांधी जी के
गोली मारल हो
धमा धम तीन गो
पूजा जात में जात रहले
बिड़ला भवन में
दुश्मन बैठल रहल
पाप लेकर मन में
पूजा में जात रहले
बिड़ला भवन में
दुश्मन बैठल रहल
पाप लेकर मन में
अरे गोलिया चलाके
बनल चाहल बली
धमा धमा तीन गो
के हमरा गांधी जी के गोली मारल हो
धमा धम तीन गो
कहत रसूल सो
सबका के दे के
कहा गइले मरल
अनार के कली
धमा धम तीन गो
के हमरा गांधी जी के गोली मारल हो
धमा धम तीन गो
धमा धम तीन गो
धमा धम तीन गो
धमा धम तीन गो।।
جب چندن تیواری نے اسے بھیجا تو پہلی بار سن کر اسے گلا بھر آیا۔  ٹی وی پردیکھ کرآنکھیں بھر گئیں گاندھی ہی اس ملک کا ایمان ہے۔ جب بہت سارے جھوٹ پھیلتے ہیں تو گاندھی کسی کےبھی اندر آجاتے ہیں۔

1 تبصرہ:

Post Top Ad