تازہ ترین

پیر، 3 فروری، 2020

جامعہ نگر شاہین باغ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی سی پی چنمائے بسوال کو ہٹایا۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز 3فروری2020)   دہلی ساؤتھ ایسٹ پولیس کے ڈی سی پی  چنمائے بسوال کو الیکشن کمیشن نے ہٹا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز شاہین باغ کا دورہ کرنے کے بعد بسوال کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ان سے وزارت داخلہ کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ سینئر ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ کمار دنیش سے فوری طور پر چارج لینے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے سیکیورٹی انتظامات ،فائرنگ کے واقعات اور سڑک بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ تب ہی کمیشن نے یہ کارروائی کی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ شاہین باغ میں شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اور یکم فروری کو ایک نوجوان نے علاقے میں ہوائی فائرنگ کردی تھی۔ تاہم، اس فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے باہر کے علاقے میں پولیس کی موجودگی میں نوجوان نے فائرنگ کی تھی جس میں ایک طالب علم کو گولی لگی تھی،اس معاملے میں پولیس پر سوالات اٹھےتھے۔ ایسی صورتحال میں شاہین باغ میں ایک اور واقعہ پیش آیا۔

بسوال کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وہ وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں گے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ، کمیشن نے 1997 کے بیچ کے افسر کمار گنیش کو ، جنوب مشرقی دہلی کے ڈی سی پی کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا ہے،الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزارت داخلہ / دہلی پولیس کمشنر فوری طور پر تین افسران کے نام کمیشن کو بھیجیں تاکہ ڈی سی پی کے عہدے پر ایک اہل افسر کو مقرر کیا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad