تازہ ترین

پیر، 24 فروری، 2020

لکھنؤ گھنٹہ گھر میں احتجاج کرنے والی 20سالہ طیبہ کا ہوا انتقال!

لکھنؤ (یواین اے نیوز24فروری2020)لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں چل رہے احتجاج میں ایک بیس سالہ  لڑکی کی بارش میں بھیگنے سے موت واقع ہوگئی ہے۔آپ کو بتادیں کہ خواتین لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں 38 دن تک سی اے اے ، این آر سی کے خلاف بیٹھی ہوئی ہیں، اس پروٹسٹ میں بیس سالہ طیبہ بھی آتی رہی ہے،بیتے دنوں بارش میں بھیگ جانے سے اسکی طبیعت بگڑ گئی اور اسکا آج انتقال ہوگیا۔اس لڑکی کی عمر تقریبا 20 سال بتائی جاتی ہے ، وہ کرامت گرلز کالج بی اے فائنل کی طالبہ تھی۔بارش کی وجہ سے بچی 4 دن سے بیمار تھی۔

جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔بچی کا نام طیبہ بتایا جارہا ہے اور اسکے والد کا نام فخرالدین ہے،آپ کو بتاتا چلوں کہ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں پولیس کی بربریت تواتر سے دیکھنے کو ملتی تھی۔کئی بار لوگوں نے خیمے لگانے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی  ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے بہت ساری خواتین اور لڑکیاں بیمار ہیں۔ یہ واقعہ ڈالی گنج ہری مسجد کے سامنے سرائے حسن کا بتایا جارہاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad