تازہ ترین

ہفتہ، 22 فروری، 2020

جونپور کا ایک ایسا گاؤں جہاں نماز پنجگانہ ادا کرنے کی کوئی مسجد نہیں،لوگ گھروں میں نماز پڑھنے پر مجبور!

 بتاریخ ٢١/فروری ٢٠٢٠ بعد نماز جمعہ دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ صبرحد کی ٧ لوگوں پر مشتمل ایک سروے ٹیم نے شاہگنج جونپور سے 4 کلومیٹر دور کھٹہن روڈ پر واقع مڑواں گاؤں کا دورہ کیا جہاں تقریباً ١٠ گھر مسلمانوں کے ہیں لیکن گاؤں میں پنجگانہ ادائیگی کیلئے مسجد تک نہیں ہے۔گاؤں کے بالغ مرد ہفتہ میں ایک دن جمعہ کی ادائیگی کیلئے شاہگنج جاتے ہیں جبکہ کچھ بوڑھے لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کیلئے مجبور ہیں۔

یہ اس علاقے کا حال ہے جس علاقے کے اکثر گاؤں و قصبوں کی میں ہر سال مسجد کی قالین اےسی،کولر،اور دوسری چیزوں پر لاکھوں روپئے پانی کی طرح بہا دئے جاتے ہیں۔اور کروڑوں روپئے کی مساجد تعمیر کرکے ایک دوسرے پر فخر کرتے ہیں۔۔ہم معذرت خواہ ہیں کہ حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے گاؤں کے مسلمانوں کی بدحالی کو اپنے کیمرے میں قید نہ کرسکے کیونکہ چند منٹوں میں ہی وہاں غیرمسلموں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی تھی ۔
ٹیم دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ پھول گلی عمران گنج صبرحد جونپور

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad