تازہ ترین

بدھ، 5 فروری، 2020

جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے سابق ناظم مولانا طاہر مدنی صاحب کو اعظم گڑھ پولس نےگرفتار کرکے بھیجا جیل،بتایا دیش دروہ۔۔۔

جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے سابق ناظم مولانا طاہر مدنی صاحب کو اعظم گڑھ پولس نے کیا گرفتار،بتایا ماسٹر مائنڈ
اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 5فروری2020)اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں کئی دنوں سے خواتین شاہین باغ کے طرز پر پرامن احتجاج کررہی تھیں،خواتین کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی تھی،جیسے جیسے تعداد بڑھ رہی تھی ویسے ویسے پولس انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھولے جارہے تھے،بیتی رات کو پولس نے ارادہ کرلیا تھا کی مولانا جوہر پارک کو مظاہرین سے کھالی کرانا ہے۔ پولس کی لاکھ دھمکیوں کے باوجود خواتین ٹس سے مس نہیں ہوئی بالآخر جامعۃ الفلاح سے مولانا طاہر مدنی کو بلایا گیا کی عورتوں کو سمجھائیں،مولانا نے مختصر بیان دیا اور پھر خواتین کو سمجھایا مگر عوتیں وہاں سے نہیں گئیں،پھر پولس نے میدان میں پانی بھرنا شروع کیا مگر اس سے بھی خواتین نہیں ہٹیں تو پولس نے اپنی وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پتھر اور آنسو گیس کے گولےداغے پھر خواتین اور بچوں پر لاٹھیاں برسائیں۔

جس کئی خواتین بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔مولانا کو رات سے ہی پولس اپنی تحویل میں لے لیا تھا، مگر آج صبح جب پولس نے اپنی پریس جاری کی تو اسمیں مولانا طاہر مدنی کو مین ملزم بناتے ہوئے دفعہ307 جیسے کئی سنگین الزامات لگاتے ہوئے حتی کہ دیش دروہ(دیش سے غداری) کا بھی مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔پولس کی پریس ریلیز پر کئی سوال اٹھتے ہیں،وہیں علماء کونسل کے یوتھ لیڈر نورالہدی کو فرار ملزم قرار دیتے ہوئے،25000ہزار روپئے کا انعام رکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad