تازہ ترین

ہفتہ، 8 فروری، 2020

شاہین باغ نے توڑا 30سال کا ریکارڈ ،کرنٹ لگا سیدھا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں

نئی دلی۔(یو این اے نیوز 8فروری 2020)ملک کے دارالحکومت دہلی میں آج 2020 کا ریاستی اسمبلی  انتخاب بحسن خوبی اختتام پذیر ہوگیا۔آج وہیں صبح کے قریب ساڑھے نو بجے ہی تھے کی اسی سال کے فوجی بابا ۔(فوج سے ریٹائرڈ سوبے دار )اپنا ووٹ ڈال کر دھیرے دھیرے چلتے ہوئے آرہے تھے ۔میڈیا کے پوچھنے بابا بولے بھیا پچھلے 30 سالوں میں مینے انتخابات میں اتنی بھیڑ کبھی نہیں دیکھی تھی لگتا ہے


 اس بار لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ سے کرارا جواب دینے کی ٹھان لی ہے۔بابا کہنے لگے کی پچھلے تین دنوں سے انکی آر ڈبلیو کے لوگ گھر گھر جاکر ہر فرد کو ووٹ کرنے کے لئے کہہ رہے تھے۔

اسکے علاوہ جمعہ کو ہر جامعہ مسجد کے امام نماز کے بعد ووٹ ڈال کی اپیل کی تھی۔شاہین باغ مظاہرہ کی جگہ پر موجود نوشابہ نے بتایا کی اس سے قبل میں کبھی ووٹ کرنے گی اور کبھی نہیں گئی۔لیکن وہ گزشتہ 15دسمبر سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔احتجاجی پلیٹ فارم سے لگاتار یہ اعلان کیاجاتا رہا کہ خواتین ودیگر لوگوں ووٹنگ کرنے ضرور جائیں۔ شاہین باغ میں ہرروز احتجاج میں شرکت کرنے والی خواتین نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایک ساتھ ہوکر ووٹ ڈالنے جائینگی ۔ہوا بھی ایسا ہی بڑی تعداد میں احتجاج کرنے والی خواتین جھنڈ بنابناکر پولن مراکز پر پہنچی اور اپنا ووٹ دیا۔شاہین باغ اور جامعہ کے زیادہ تر پولنگ مراکز پر مردوں سے زیادہ عورتیں نظر آئیں۔

وہیں شاہین باغ کی ووٹنگ دیکھ کر لوگوں نے بی جے پی کا بھی جمکر مذاق اڑایا۔آپ کو معلوم رہے وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی انتخابی تشہیری میں کہا تھا کہ EVM کا بٹن اتنی زور سے دبانہ کی کرنٹ شاہین باغ میں لگے وہیں اب سوشل میڈیا میں لوگ مذاق اڑاتے ہوئے کہہ رہے ہیکہ شاہین باغ والوں نے اتنے بٹن دبائے کی کرنٹ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر تک لگا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad