تازہ ترین

پیر، 23 مارچ، 2020

مصائب اور مشکلات میں خدا کو یاد کرنا بے حد ضروری : حافظ عرفان احمد ثاقبی

دھن گھٹا/سنت کبیر نگر/عقیل احمد(یواین اے نیوز 23مارچ2020)قدرت نے جہاں انسان کو آسائشیں فراہم کی ہیں اور دنیا کی نعمتیں اس پر نچھاور کی ہیں، اسی طریقے سے انسان کو اللہ تعالیٰ آزماتا بھی ہے کبھی مالی طور پر اور کبھی جسمانی طور پر ،لیکن انسان کو ان مصائب اور مشکلات پر انسان کو گھبرانا اور واویلا نہیں مچانا نہیں چاہئے بلکہ صبر کرتے ہوئے حق پر جم جانا چاہئے یہی بندہ مومن کا شعار ہے۔

مذکورہ خیالات کا اظہار اورنگزیب انصاری کی دکان واقع بلہر باغ میں افتتاح کے موقع پر حافظ  عرفان احمد ثاقبی نے کہا  انہوں نے مذکورہ دکان کے مالک  اورنگ زیب کو دعاؤں سے نوازا اور دلجمعی سے کام میں منہمک اور وقت کی پابندی پر کام کرنے کی تلقین کی اس موقع پر مولانا محمد فیضان احمد ندوی ،مہدی حسن ،ماسٹر منور حسین،توفیق احمد ،مسیح الدین،کریم اللہ،سفیر مقبول احمد سلمانی،ماسٹر تصور ،عبد القادر توفیق احمد وغیرہ موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad