تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

مساجد میں اذان اور مختصر جماعت پر اکتفا کریں ، بھیڑ جمع نہ ہونے دیں،مفتی اشفاق احمد اعظمی

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 25مارچ2020)پورے ملک میں اکیس دن کے لیے لاک  ڈاؤن نافذ ہے گھر سے باہر نکلنا ممنوع ہے ضرورت کے لئے 11 بجے صبح تک نکل سکتے ہیں مسلمانوں سے اپیل ہے کہ  اپنے اپنے گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں مسجد میں اذان دیں  اور چند آدمی جماعت کرلیں اپنے گھر کی جماعت کے لئے گھر میں اذان دے سکتے ہیں اور بغیر اذان کے محض تکبیر سے بھی جماعت سے نماز پڑھ سکتے ہیں ، بہتر ہوگا کہ ہر گھر میں اذان اور جماعت کا اہتمام کریں ، جمعہ کی نماز بھی جامع مساجد میں حسب گنجاٸش مختصر ادا کرسکتے ہیں۔

 جمعہ کی اذان وقت پر مسجد میں دیں اور کم وقت میں جمعہ کی نماز اور خطبہ ادا کرلیں ، اسی طرح مختصر جماعت کیساتھ جہاں جمعہ جاٸز ہے وہاں عارضی طور پر دیگر مساجد میں بھی جمعہ کی نماز ادا کرسکتے ہیں ، بصورت دیگر تمام لوگ جمعہ کے دن اپنے اپنے گھروں میں جماعت کیساتھ ظہر کی نماز ادا کریں گے ، بھیڑ سے بچنا اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا قانون اور شرعی دونوں لحاظ سے عام لوگوں کے لۓ بہتر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad