تازہ ترین

بدھ، 25 مارچ، 2020

کرونا سے اب تک ملک میں 11 اموات،مریضوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی

نئی دہلی(یواین اے نیوز25مارچ2020)پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔اب تک 603 تصدیق شدہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس میں 11 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جب کہ 46 افراد کو علاج سے ٹھیک کیا گیا ہے۔مہاراشٹر اور کیرالہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ مہاراشٹر میں 112 اور کیرالہ میں 105 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

 یہ لاک ڈاؤن آج سے نافذ ہے اور 14 اپریل تک چلے گا۔ دفاتر ،مارکیٹیں ، پبلک ٹرانسپورٹ سب بند ہیں۔ وزیر اعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان 21 دنوں تک اس ملک میں کوئی بھی اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔اس عرصے کے دوران صرف ضروریات زندگی کے سامان ہی ملیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad