تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

گھروں میں قید لوگوں کی ضروریات کے مد نظر بڑھے لوگوں کے ہاتھ:سماجی کارکن :اکبر قریشی، و آشیش تواری نے روزمرہ کی ضروری اشیاء کو تقسیم کیا

بھوگاؤں ،مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں قید لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔کئی روز سے اپنے گھروں میںقید، لوگ اب بھونک کی وجہ سے کورونا وائرس کے خطرات کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں ۔روزی روٹی کی فکر کورونا جیسی مہلک بیماری کے خدشات کو حاوی نہیں ہو نے دےرہی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کورونا وائرس تو صرف ایک انجان ساخطرہ ہے،مگر پیٹ کی بھونک مٹا نا روز آنہ کی وارننگ ہے ۔کورونا وائرس سے مرنا صرف ایک اندیشہ ہے،مگر بھونک سے مرجانا یقینی ہے۔حکومت ہندکو چاہئے کہ وہ روز مررہ کے مزدوری کر کے کھا نے کمانے والوں کی فوری مدد کرے۔

ورنہ یہ بھونک پیاس سے پریشان مزدور سڑ کوں پر آجائینگے ۔جو ملک کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو نگے ۔حالانکہ قصبہ میں کئی لوگوں نے خفیہ طور پر ضرورت مندوں کی روز مررہ کی ضروریات زندگی جیسے آنٹا ،تیل ،مرچ ، نمک،شکر جیسی تمام اشیاء کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کچھ لوگوں نے اعلانیہ طور پر مزکورہ چیزیں عوام میں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں ۔اسی ضمن میں آج اکبر قریشی کی جانب سے قصبہ کے مختلفمحلوں میں ضروری اشیا ء تقسیم کی گئیں ۔اس سے قبل بھوگاؤں اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی و کابینہ وزیر رام نریش اگن ہوتری نے بھی ضروری اشیاء تقسیم کیں ۔ سماجی کارکن آشیش تواری نے بھی اس لاؤک ڈائن میں گھروں میں قید لوگوں کی دل کھول کراشیائے ضروریہ سے مدد کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad