تازہ ترین

پیر، 30 مارچ، 2020

دیوبند کوتوالی میں سپاہیوں کو ماسک،گلبس اور سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 30مارچ 2020)کورونا وائرس سے عوام اور اس کے خلاف جدوجہد کرنے والے ملازمین کو محفوظ رکھنے کے لئے دیوبند کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے مختلف مقامات پر ملازمین اور سپاہیوں کو ماسک،گلبس اور سینی ٹائزر تقسیم کرتے ہوئے کورونا وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو ضروری ہدایات دیں۔اس دوران کوتوالی انچارج یگھ دت شرما نے سپاہیوں کو کہا کہ عوام کی حفاظت کرنا ہم سب ذمہ داری ہے۔

اس مشکل وقت میں پولیس اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے لوگوں کو خطرناک وائرس کے قہر سے بچائے اور عوام کی مدد کرے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشرے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، اگر نوجوان کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ارد گرد کو صاف رکھنے کی کوشش کریں، سماجی دوری اختیار کریں۔انہوں نے پولیس کو ہر وقت گلبس اور ماسک پہنے رہنے کی ہدایت دی،اس دوران دیوبند علاقہ کی تمام چوکیوں کے انچارج اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad