تازہ ترین

ہفتہ، 23 مئی، 2020

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عید الفطر کے موقع پر مسلم امہ کے نام حیران کن پیغام جاری کر دیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عید الفطر کے موقع پر مسلم امہ کے نام حیران کن پیغام جاری کر دیا
اقوام متحدہ(یواین اے نیوز 23مئی2020)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے عید کے پیغام میں کوویڈ19 کی وبا کے تناظر میں یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عید الفطر سے قبل اسلامی ممالک تعاون تنظیم کے نمائندہ ممالک سے ہونے والے تبادلہ خیال میں اقوام متحدہ کے     سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہماری دنیا ایک جسم کی مانند ہے۔ جب تک دنیا کا ایک حصہ بھی اس وائرس سے متاثرہے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب اس وبا سے متاثر ہیں۔ 

اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ یکجہتی اور اتحاد ہمارے اہم اصول ہوں۔انہوں نے ترقی پذیر ممالک اور کمزور لوگوں کے لئے عالمی صحت ادارہ کی رہنمائی میں وسیع پیمانے پر مربوط اور صحت سےمتعلق جامع ردعمل کے لئے یکجہتی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس بحران کے تباہ کن سماجی معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کا مطالبہ کیا جس میں خاندانوں کی گزر بسر،کاروبار کو مستحکم رکھنے اور سب سے زیادہ متاثرہ افراد جن مین خواتین، عمر رسیدہ، بچوں، کم اجرت والے اور دیگر کمزور گروہوں کو ترجیح دی گئی ہو۔
ڈیلی پاکستان آن لائن

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad