تازہ ترین

پیر، 11 مئی، 2020

اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے شوہر کو کیا کرنا چاہیئے؟

اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے شوہر کو کیا کرنا چاہیئے؟
میاں بیوی کا تعلق اگر درست پیراۓ میں چل رہا ہو تو یہ دنیا کا حسین ترین تعلق ہے مگر بعض اوقات یہ تعلق کچھ ایسی وجوہات کے سبب خراب ہونے لگتا ہے جو کہ بظاہر تو بہت چھوٹی ہوتی ہیں مگر ان کو سدھار کر نہ صرف زندگی کو جنت بنایا جاسکتا ہے بلکہ اپنی نصف  بہتر کو بھی خوش کیا جا سکتا ہے۔

اپنی طرز فکر اور طرز عمل کو تبدیل کریں
عام طور پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کا سبب یہ بات ہوتی ہے کہ میاں کے نزدیک عورت دنیا کی ناقص عقل ترین مخلوق ہے اور اس کی ہر بات غلط اور اس کا ہر کام خراب ہوتا ہے سب سے پہلے تو اپنی اس سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اپنی بیوی کو اہمیت دینا شروع کریں اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے کاموں کی تعریف بھی کر دیا کریں۔ کے لیے شوہر کو کیا کرنا چاہیئے؟

بیوی کی سننے اور اس سے مختلف مسائل کے بارے میں بات چیت کرنے کی عادت ڈالیں اگر آپ صرف بیوی کی سنتے رہیں گے تو بیوی آپ کے لۓ ایک پہیلی بن جاۓ گی لہذا بہتر طریقہ یہ ہے کہ نہ صرف اس  کی سنی جاۓ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس سے کئی امور پر مشورہ کر کے فیصلہ کرنے کی عادت کو اپنائیں۔

مشترکہ مشاغل اپنائیں
وہ تمام مرد حضرات جو یہ سوچتے ہیں کہ عورتوں کو اچھے لباس  کی ضرورت ہوتی ہے یا زیورات تحفے کے طور پر دے کر وہ اس  کو خوش کر سکتے ہیں انتہائی درجے کی غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں۔ان کو یہ سمجھنا چاہۓ کہ بیوی کو ان کے دیۓ ہوۓ تحائف سے زیادہ ان کے پیار اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے لہذا ایسے مواقع اور مشاغل کی منصوبہ بندی کریں جس میں آپ اس کے ساتھ وقت گزار سکیں جیسے ایک ساتھ مل کر فلم دیکھیں یا پھر ایسے کورسز کریں جس میں آپ کی بیوی کی دلچسپی بھی شامل ہو اس طرح آپ کے درمیان کا تعلق مزید مضبوط ہو گا۔

اپنی رفیقہ حیات کو تنہا رہنے کا بھی موقع دیں
میاں بیوی کا تعلق زندگی بھر کا تعلق ہوتا ہے مگر ہر وقت اس کے اوپر مسلط رہنے سے آپ کے تعلقات میں خرابی بھی آسکتی ہے لہذا زندگی میں کبھی کبھار اسے اکیلے رہنے کا بھی موقع  دیں اس کے لۓ بہترین طریقہ یہ ہے کہ بچوں کو کسی وقت اپنے ساتھ گھر سے باہر لے جائیں تاکہ آپ کی بیوی کچھ وقت گھر میں اپنی مرضی سے گزار سکے یا پھر بیوی کو اس کے اپنے حلقہ احباب کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کریں

عملی طور پر مددگار بنیں
یہ تو سب کو بہت اچھا لگتا ہے کہ بغیر ہاتھ پاؤں ہلاۓ اس کے سارے کام ہو جائیں مگر یہ یاد رکھیں کہ آپ کی بیوی بھی انسان ہے جو تھک بھی سکتی ہے لہذاکوشش کریں کہ بیوی کے کاموں میں اس کے ساتھ شریک ہو جائیں۔برتن دھونا کپڑے دھونا کھانا بنانا صرف بیوی ہی کی ذمہ داری نہیں ان کاموں میں آپ کی شرکت نہ صرف اس کے اور آپ کے بیچ کی محبت میں اضافے کا سبب بنے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ لوگوں کے تعلقات کی مضبوطی کا بھی سبب ہو گی امید ہے ان تمام اقدامات کے ذریعے نہ صرف آپ لوگوں کے تعلقات میں بہتری آۓ گی بلکہ آنے والے وقت میں بھی یہ آپ کی زندگی کو بہتر بنانے کا سبب بنیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad