تازہ ترین

بدھ، 27 مئی، 2020

اعظم گڑھ کے پھولپور علاقے میں پھر ملے دو کورونا مریض، گاؤں والوں میں خوف کا ماحول۔

پھول پور(یواین اے نیوز27مئی2020) اعظم گڑھ کے پھولپور علاقے میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے،ایک  انجان شہید کا رہائشی ممبئی  سے واپس لوٹے شخص کو اور دوسرا پھولپور علاقے کے کندری گاؤں کا رہائشی تھے ان دونوں کو کورونا پوزیٹو نکلنے سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ یہ دونوں ممبئی سے آئے تھے اور انھیں 18 مئی کو پھول پور کے سی ایچ سی میں جانچ  کرایا گیا تھا ، تفتیش کے بعد انہیں قرانطین ہوم بھیج دیا گیا تھا۔

جب انکی رپورٹ مثبت آئی تو دونوں کو قرنطین کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ، جسکی جانکاری سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشیش یادو نے فون پر دی اور کہا کہ لوگوں کو احتیاط کی اشد ضرورت ہے معاشرتی فاصلہ اور صفائی ہی اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ ہے اس طرح لوگ اب کرونا کے بڑھتے ہوئے مریض سے زیادہ خوفزدہ اور بے چین ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad