تازہ ترین

جمعہ، 29 مئی، 2020

اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے مسلم خاتون کی کھلے عام کی پٹائی ،کپڑے بھی پھاڑ دیئے،اسپتال میں بھرتی ،مقدمہ درج،ویڈیو وائرل

جون پور ۔(یو این اے نیوز 30مئی 2020)مچھلی شہر کوتوالی کے قصبے میں شاہی مسجد کے سامنے بدھ کے روز ، کچھ فرقہ پرست ذہن  نوجوان اور اس کے اہل خانہ نے ایک مسلم خاتون کو جمکر پیٹا  اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ اس دوران تماشائی بنے لوگوں کی ایک بھیڑ جمع تھی ۔متاثرہ خاتون نے کوتوالی میں جاکر  شکایت کی تو  مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مسلم خاتون کے پٹائی والی ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے۔

قصبہ  رہائشی اکبری بیگم کا الزام ہے کہ وہ راشن لینے گئی تھیں ، اسی دوران دیر ہونے پر  اس کے دونوں لڑکے اس کی تلاش میں تحصیل کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں ، مذکورہ مجرموں نے بغیر کسی وجہ دونوں کو پیٹنا شروع کردیا اور انہیں ایک گھر میں لے جاکر۔ کمرے میں قید کردیا ، بس اتنا ہی نہیں ان لڑکوں کو برہنہ کرکے یہ جاننا چاہا کہ یہ لوگ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ، جب کسی طرح سے وہ خود کو وہاں سے آزاد کر کے اپنے اہل خانہ کے افراد کے درمیان پہنچے ،تو مذکورہ خاتون بدمعاشوں سے پوچھنے پہنچ گئی کہ اس کے بیٹوں کو پیٹا کیوں گیا،تو ملزمان نے خاتون کی بھی جمکر پٹائی کردی ،
مار کھانے کے بعد روتی مظلومہ اکبری بیگم

اسی دوران قریب کے کچھ نوجوانوں نے اسی بات کو لیکر اس کی پٹائی کرنا شروع کردی۔ بیچ  سڑک پر پیٹتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ اسے ذلیل کیا گیا۔ اس دوران مذکورہ مجرم نوجوانوں کے اہل خانہ کی خواتین نے بھی انکی پیٹائی کی۔ موقع پر تماشائیوں کا ہجوم تھا لیکن کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔ مار پیٹ کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس سے شکایت کی۔ تحریر میں نامزد لوگوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تو مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسی حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے ، اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مچھلی شہر میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے مار پیٹ کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کوتوال وجئے چورسیہ نے بتایا کہ متاثرہ کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، لیکن حوصلہ بلند مجرموں کو پولیس سیاسی دباؤ میں  گرفتار نہیں کررہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad