تازہ ترین

ہفتہ، 9 مئی، 2020

لاک ڈاؤن: ماں اب گود میں اٹھالو،پیر درد کررہے ہیں،چل مسافر یادوں کے اس شہر سے دور کوئی ٹھکانہ ڈھونڈ لیں


  ناگپور۔(یو این اے نیوز 9مئی 2020)  چل مسافر چل یادوں کے اس شہر سے دور،کوئی ٹھکانہ ڈھونڈ لیں،ہندی فلم ایسا پیارکہاں میں محمد عزیز کا گایا یہ گانا مزدوروں کا حال بیان کررہا ہے، ملک لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کو پہنچ چکا ہے، لیکن مزدوروں اور غریب لوگوں کی نقل مکانی ابھی تک رک نہیں سکی ہے۔  ہمسایہ ریاستوں سے ہوتے ہوئے  ستنگیری سے اپنی اپنی ریاستوں کو جانے والے سیکڑوں قدم شاید دبی ہوئی زبان  یہی کہہ رہے ہیں،کہ اس شہر سے دور کوئی ٹھکانہ ڈھونڈ لیں،

واضح رہے ناگپور - بھنڈارا روڈ پر کچھ مزدوروں کا قافلہ دیکھا گیا۔  وہ جو گونڈیا، بالا گھاٹ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش کے لئیروانہ ہوئے تھے،  جہاں سماجی کارکنان ان مزدوروں کو کھانا پیش کرتے ہیں وہیں بیٹھ کر کھانا کھا لیتے ہیں۔  ایک لمحہ کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے بعد، وہ گھر پہنچنے کی  امید لیکر آگے بڑھتے ہیں۔

دلخراش جملہ ماں گود میں اٹھا لو،پیر اب درد دے رہا ہے،

کبھی اپنا سب کچھ چھوڑ کر گاؤں سے شہر کی طرف نکلنے والے مزدوروں کا اہلہ خانہ پیدل لوٹ رہا ہے،  حکومت نے خصوصی ٹرین شروع کی، لیکن جہاں ٹرین شروع نہیں ہوسکی۔  وہاں موجود افراد کنبے کے ساتھ پیدل نکل پڑے ہیں۔  جب ایک کنبہ کھانے باٹنے والی جگہ پر رکا، تو وہاں دو بچے اپنی ماں کو گود میں اٹھا نے کی ضد کررہے تھے  ، کیونکہ اب پیر درد دے رہے ہیں  معصوموں کی باتیں سن کر وہاں موجود تاجروں نے ان کو گلے لگا لیا۔ 

 ماں کہتی ہے بس تھوڑی دور پر اپنا گھر ہے،کورونا انفیکشن  سے پریشان مزدوروں کے ایک قبیلے سے پوچھا گیا کہ وہ اب شہر کب واپس لوٹنگے، تو نوجوان مزدوروں نے کہا کہ اب وہ گھر چھوڑ کر  شہر نہیں آنے کی کوشش کرے گا۔  اب وہ اپنے گھر پر ہی رہ کر کام کریں گے، وہ شہر کی طرف نہیں جائیں گے۔  اپنوں کے ساتھ رہیں گے اور  اپنوں کے ساتھ  ہی مریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad