تازہ ترین

بدھ، 10 جون، 2020

سپا پسماندہ سماج کے حقوق کے لئے ایک تحریک چلائے گی :گوپال داس لودھی

بھوگاؤں ،مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز10جون2020)آئندہ اسمبلی ٢٠٢٢کے انتخاب کے مد نظر سماج وادی پارٹی نے تیاری شروع کر دی ہے ۔سماجوادی پارٹی اپنی گزشتہ شکست پر باریک بینی کے ساتھ غور فکر کر رہی ہے ،اعلیٰ ذاتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اب اس وقت پسماندہ سماج ،ذیلی سماج کو پارٹی سے جوڑ نے کا کام جنگی پیمانہ پر شروع کر دیا ہے ۔اسی ضمن میں گزشتہ دنو سماج وادی پارٹی نے پسماندہ کلاس سیل کا ریاستی سیکریٹریوں کا اعلان کردیا ہے،ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں پسماندہ سماج کے لوگوں کوسیکریٹری منتخب کیا ہے ۔ضلع مین پوری میں لودھی راجپورت سماج کے قد آور نیتا گوپال داس لودھی کو پسماندہ سماج کا سیکریٹری منتخب کیا ہے، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی منظوری کے بعد ریاستی صدر نریش اتم نے سماج وادی پسماندہ طبقاتی سیل کی ریاستی کمیٹی کو منظوری دے دی ہے، ریاستی ایگزیکٹو کے عہدیداروں کا اعلان باضابطہ طور پر کر دیا گیا ہے ۔

 گوپال داس لودھی کو ضلع مین پوری سے ریاستی سیکریٹری منتخب کئے جانے سے علاقہ میںخوشی کا ماحول ہے ، لودھی سماج نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو ریاستی صدرنریش اتم وپسماندہ سماج کے ریاستی صدر چودھری لوٹن رام نشاد کا کا شکریہ ادا کیا ،اس موقعہ پر گوپال داس لودھی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی پسماندہ دلت طبقات کے حقوق کے لئے سڑکوں پراتریگی اور ان کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کریگی ۔انہو نے کہا کہ بی جے پی نے کسان ،مزدور ،تاجروں کے ساتھ بہت نا انصافی کی ہے،کسانوں کے ساتھ اس بی جے نے ظلم زیادتی کی ہے ۔اب یہ سب برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہو نے کہا کہ اب سماج وادی پارٹی ،ہر ایک پسماندہ سماج کو ان کا حق دلا کر ہی رہیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad