تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں نے چکھلی شہر میں امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کو لیکر تھانیدار کو دیا میمورنڈم۔

چکھلی ضلع بلڈانہ/ذوالقرنین احمد(یواین اے نیوز17جون2020)گزشتہ روز نیوز 18 چینل پر ایک پروگرام میں نیوز اینکر امیش دیوگن نے مسلمانوں کے مذہبی رہنما صوفی بزرگ ولی اللہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی کی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کو لوٹیرا اور امن کا دشمن کہا ہے، چکھلی شہر میں امیش دیوگن کے خلاف کارروائی کرنے کیلے تھانیدار کہ میمورنڈم پیش کیا گیا۔ یہ بات واضح ہے کہ اجمیر شریف کی درگاہ پر بلا مذہبی تفریق کے ہر مذہب کا ماننا والا حاضری دیتا ہے دنیا بھر میں معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے عقیدت مند موجود ہے۔ ہندوستان میں اسلام کی تبلیغ کرنے والے حضرت اجمیری کے ہاتھوں پر لاکھوں افراد نے اسلام قبول کیا ملک بھر سے لوگ حضرت اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر ہر سال حاضری دیتے ہیں۔

 فرقہ پرست نیوز اینکر امیش دیوگن نے جانتے بوجھتے ہوئے حضرت کی شان میں گستاخی کی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام عقیدتمندوں کی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سے ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر امیش دیوگن کو ٹرول کیا جارہا ہے مختلف شہروں میں امیش دیوگن کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اسی طرح چکھلی شہر میں ایم آئی ایم کی جانب سے تھانیدار کو امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلے میمورنڈم دیا گیا ہے۔

 جس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، گروہ منتری، پالک منتری،ممبر آف پارلیمنٹ امتیاز جلیل، بلڈانہ ضلع کلکٹر، بلڈانہ ضلع پولس، سے کاروائی کی مانگ کی گئی ہے۔ یاد رہے امیش دیوگن نے  اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر معافی مانگی ہے لیکن آئے دن مسلمانوں کے خلاف اسلام کے خلاف نفرت آمیز جملے کہے جاتے ہیں مذہبی شخصیات پر غلط جملے کسے جاتے ہیں اس لیے ایسے فرقہ پرستوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہونے چاہیے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے تک جد و جہد جاری رکھنے چاہیے اور حکومت ہند سے ایسے افراد کیلے تحفظ ناموس رسالت، ناموس صحابہ تحفظ جیسے قانون قانون پاس کرنا چاہیے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad