تازہ ترین

پیر، 1 جون، 2020

دارالعلوم دیوبند کاتذکرہ ٹویٹرپر ہوتارہا ۳۰ مئی ۱۸۶۶ ہی کے دن قائم ہوا تھا یہ عظیم الشان مدرسہ عادل عثمانی،

نئی دہلی:،  انٹرنیٹ کی دنیا میں پہلی بار  ٹویٹر پر ایشیا کی عظیم دینی یونیورسٹی کاذکرخیر ہوتارہا،  فرزنداندان ومحبان دیوبند نے یوم تاسیس ۱۵ محرم الحرام ۳۰ مئی کے موقع پر  ہزاروں کی تعداد میں نے دارالعلوم کی خدمات۔ بھارت کی جنگ آزادی میں قربانیوں، دارالعلوم کے منہج اعتدال کاتذکرہ ہوتارہا،

  غور طلب ہو کہ ۱۵ محرم الحرام ۳۰ مئی ۱۸۶۶ کو دارالعلوم کی بنیاد رکھی گئی، تاریخ کے سلسلہ میں کچھ اختلاف تھا کچھ لوگوں نے ۳۱ مئی یوم تاسیس بتایا لیکن محققین علماء نے اس کورد کردیا کیونکہ دارالعلوم دیوبند کی تاریخ کے سلسلہ میں اکابر علماء کی تمام کتابوں میں ۳۰ مئی کا ذکرہے، دارالعلوم دیوبند کی تاریخ کے سلسلہ میں سب سے معتبر کتاب تاریخ دارالعلوم جو حکیم الاسلام قاری طیب رحمہ اللہ کی نگرانی میں لکھی گئی اور حضرت حکیم الاسلام کااس پر مقدمہ بھی ہے، تاریخ دارالعلوم میں بھی جلد ۱ صفحہ ۱۵۵ پر ۳۰ مئی یوم تاسیس لکھاگیاہے، لہذا ۳۱ مئی غلط تاریخ ہے، تمام اکابر علماء سے ہٹ کر ایک نئی تاریخ ہے جسے معتبر قرار نہیں دیاجاسکتا،  ٹوئٹر صارفین نے یہ تمام ٹوئٹ ایک ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کیا۔ ہیش ٹیگ تھا۔

شکریہ دارالعلوم دیوبند شام چار بجے شروع اس ٹرینڈ کا آغاز  ہوا اور کچھ ہی دیر میں یہ بھارت کا نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے اس میں حصہ لیا اردوہندی انگریزی سبھی زبانوں میں ٹویٹ کئے گئے اور دارالعلوم دیوبند کے فضائل ومناقب کے ہرپہلووں کواجاگر کیاگیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad