تازہ ترین

جمعہ، 19 جون، 2020

جونپور بھڈیٹھی کانڈ میں مفرور 6ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر خود کو کیا سرنڈر ،پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی

 جون پور:اسماعیل عمران ( یو این اے نیوز 19جون 2020) بھڈیٹھی کیس میں مطلوب پانچ انعامی سمیت چھ ملزمان نے پولیس کی بربریت کا اعتراف کرتے ہوئے جمعرات کو عدالت میں خود کو   سرنڈر کردیا ،  عدالت نے سب کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔نیشنل میڈیا میں جگہ پانے والے بھڈیٹھی کانڈ میں مطلوب چھ ملزمان نے پولیس کی یکطرفہ کاروائی سے پریشان ہوکر جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج (ایف ٹی سی) کی عدالت میں ہتھیار ڈال دیا ۔  پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی ۔  مجاہد عرف ابو سہمہ  ، محمد ارمان ، قمرالدین ، ​​وکی اور فیضان پر پانچ پانچ ہزار روپے کا انعام ہے جبکہ چھٹا محمد عدنان  نامزد ملزم ہے  ،جنہوں نے جمعرات کو عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کردیا ۔  عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔  پانچوں ملزمان کی جانب سے ایس سی-ایس ٹی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

واضح رہے 9 جون کی شام کو دلت برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں اور گاؤں کے مسلم برادی کے بچوں کے بیچ  بکریوں اور بھینسوں کو چرانے کو لیکر  جھگڑا ہوا تھا۔  گاؤں پردھان کے شوہر  آفتاب عرف ہٹلر کی مداخلت کے بعد معاملے کو سلجھا دینے کے بعد رات سات بجے کے  قریب دونوں کمیونٹی کے بچے ایک بار پھر آمنے سامنے ہوگئے ،الزام ہیکہ مسلم کمیونٹی کے بچوں نے  دلت  بستی پر حملہ بول دیا۔  آگ زنی کی گئی کئی مڑہوں اور گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا گیا  آگ میں تین بکرے اور ایک بھینس جل گئی۔  واقعے کی رات پولیس نے 35 نامزد ملزموں کو گرفتار کیا ، جن میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر جاوید صدیقی اور انکے  دو بھائیوں کے نام  شامل ہیں۔ 

 جمعرات کو پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  نامزد 54 ملزمان میں سے 12 جون کو مفرور 17 ملزمان پر پولیس نے  پانچ  پانچ ہزار روپیوں کے انعام  کا اعلان کردیا ۔  بعدازاں پولیس نے مزید تین  انعام یافتہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  اس طرح سے اب تک 45 نامزد اور ایک پہچان شدہ  ملزم  سلاخوں کے پیچھے پہنچ چکے ہیں۔  جبکہ منگل کو پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت 37 نامزد  ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس کی یکطرفہ کاروائی سے گاؤں کی مسلم آبادی کے لوگ ڈرے ہوئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad