تازہ ترین

جمعرات، 18 جون، 2020

جون پور بھڈیٹھی کانڈ کے دسویں روز بھی نہیں کھلی دوکانیں،مسلم گھروں میں اب بھی لٹک رہا ہےتالا

جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 18جون  2020)  سرائے خواجہ تھانہ علاقہ کے بھڈیٹھی گاؤں میں 9جون کی شام  دلت برادری  اور مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں کے بیچ  مویشیوں کو لیکر ہوئے تصادم اور پولیس کی یکطرفہ کاروائی سے  خاص طور سے مسلم سماج کے لوگوں کا چین سکون چھین لیا گیا ہے۔  پولیس نے اس معاملے میں 54 نامزد اور درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور 39 لوگوں کا چالان کردیا ہے۔ 

 پولیس کی یکطرفہ کاروائی  سے گاؤں کے لوگ ڈرے ہوئے جسکی وجہ گاؤں کا بازار گذشتہ 10 دنوں سے مکمل طور پر بند ہے۔  9 جون کو بھڈیٹھی گاؤں میں ایک تالاب کے قریب مویشیوں کے چرانے کے دوران، دلت برادری اور مسلم برادی سے تعلق رکھنے والے بچوں کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔  گاؤں کے بڑوں نے دونوں فریق کو سمجھا بجھا کر معاملے کو رفع دفع کرادیا، لیکن 7 بجے کے قریب دونوں طبقوں کے مابین ماحول ایک بار پھر خراب ہوگیا۔ ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی ہوئی۔  پولیس نے اس پورے معاملے میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 54 لوگوں کے 

خلاف نامزد اور دو درجن نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور واقعہ کی رات 35 افراد کو گرفتار کر پولیس سرائے تھانہ اٹھالائی۔پولیس کی یکطرفہ کاروائی میں گاؤں کے بہت سے بے قصور لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جسمیں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر جاوید صدیقی اور انکے دوسگے بھائیوں کا نام اور گاؤں کے پردھان،کلیم، ارمان وغیرہ کے نام شامل ہے،واضح رہے اس معاملے میں اب تک گرفتار 37لوگوں پر گنگیسٹر بھی لگ چکا ہے،9جون کی رات ہی سے گاؤں کی مسلم بستی  ویران پڑی ہوئی ہے  لوگ نقل مکانی کرکے اپنے اپنے رشتہ داروں کے یہاں پناہ لیئے ہوئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad