تازہ ترین

بدھ، 24 جون، 2020

کانگریس لیڈر ندیم جاوید نے وزیر اعظم مودی سے کیا سوال ،کہا ہمیں ملک کے فوجیوں کی بہادری پر فخر ہے،ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،مودی کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ پی ایم نے چین کے سامنے خود سپردگی کردی ہے

جونپور (یو این اے نیوز 24جون 2020) کانگریس پا رٹی کے قومی ترجمان اور کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید نے حالیہ دنوں گلوان ویلی میں چینی افواج کے ذریعہ کی گئی در اندازی کو روکنے میں ہندوستان کے بیس بہادر نوجوانوں کے ذریعہ دی گئی قربانیوں پر نمائندہ انقلاب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا یہ ملک سرحدوں پر قربان ہوئے فوجیوں کا قر ض دار رہے گا ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی ہمیں ملک کے فوجیوں کی بہادی پر ٖفخر ہے اور ہم ہندستانی اپنے ملک کی فوجوں کے ساتھ کھڑے بھی ہیں

 لیکن جس طرح ملک کے وزیر اعظم کے ذریعہ کل جماعتی پا رٹی میٹنگ میں چینی افواج کے ذریعہ کسی طرح کی در انداز ی سے انکارکیا گیاہے یقینا اس جواب نے ملک کے ہر شہری کے دلوں کو چوٹ پہنچا ئی ہے انھوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر ہم وزیرا عظم کی باتوں پر یقین کریں تو آخر ہمارے ۰۲ بہادر جوان شہید کیسے ہو ئے؟اور ۵۸ جون شہید کیسے ہو ئے؟ چینی فوجیں ہماری سرحدوں میں داخل کیسے ہو ئیں؟ چائنا پو رے گلوان ویلی پرا پنا دعوی کیسے کر سکتا ہے؟۔ چائنا کے حملے کے دوران ۶۵ انچ سینے والوں نے اب تک آخر کرارا جواب کیوں نہیں دیا؟ چائنا پر سر جکل اسٹرائک کب کیا جا ئے گا؟ ایک کے بدلے دس سر لانے کا خواب کب پو را ہو گا؟انھوں نے کہا کہ چائنا کی حرکتوں سے ملک کا ہر شہری غم و غصہ میں ہے اور چائنا کے بنی ہو ئی اشیاء کا بائیکاٹ کر اپنے غصے کا اظہار کر رہا ہے ملک کے ۵۳۱ / کروڑ عوام اور ملک کی بقاء کی خاطر وزیرا عظم کو چائنا کو اس کی حرکتوں کے لئے سبق سکھا نا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ وزیرا عظم کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ مودی نے چائنا کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے اور راہل گاندھی کے ذریعہ دیا گیا سرنڈر مو دی کا لقب چین کے تئیں ان کی خاموشی پر سچ ثابت ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یقینا جنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے لیکن ہماری سرحدوں کی طرف کو ئی آنکھ اٹھا ئے یہ بھی ہمیں برداشت نہیں ہو گا۔ہر محاذ پر ناکام وزیر اعظم مودی نے اپنے بیان سے ایک بار اپنے ناکام ہونے کا ثبوت پیش کر دیا ہے ملک کی حفاظت اور ملک کی ترقی کے لئے عوام اقتدار سونپتی ہے اور لمبے چوڑے وعدوں اور دشمنوں کو سبق سکھانے کے نام پر کئے گئے وعدوں پر ملک کی عوام نے یقین کر کے وزیر اعظم بنا نے والی عوام خود کو ٹھگا ہو ا محسوس کر رہی ہے مہنگائی کم کر نے، نوجوانوں کو روز گار دینے، دلتوں اور پچھڑوں کو ان کا حق دینے غریبی دور کر نے جیسے بے شمار وعدوں پر اعتماد کر ملک کی عوام نے وزیرا عظم نریندر مو دی کو حکومت بنا نے کا موقع سو نپا ہے لیکن مودی حکومت کئے گئے تمام وعدوں پر ناکام ہے اور آج کی تاریخ میں نیپال جیسا ملک ہندستان کو دھمکی دے رہا ہے اور ہمارے وزیرا عظم بے بس نظر آرہے ہیں وزیراعظم کو ہر حال میں عوام کا اعتماد بحال کر تے ہو ئے دشمنوں کا جواب دینا ہو گا ورنہ تخت پر بٹھانے والی عوام زمین پر لانے کا ہنر جانتی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad