تازہ ترین

منگل، 14 جولائی، 2020

جماعت اسلامی بیدرکے وفد نے بیدر ڈپٹی کمشنر سے کی ملاقات، پیش کیا قرآن اور لٹریچر کا تحفہ

بیدر:(یو این اے نیوز 14جولائی 2020)جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کا ایک پانچ رکنی وفد دفتر ڈپٹی کمشنر بیدر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر بیدر آر رامچندرن سے آج ملاقات کی۔  اس ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کو قرآن مجید اور دیگر لٹریچر پر مشتمل ایک تحفہ پیش کیاگیا۔  جسے انہوں نے بصد احترام قبول کرتے ہوئے ذمہ دارانِ جماعت اسلامی ہند کا شکریہ ادا کیا۔  وفد کی قیادت محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کر رہے تھے۔  اس موقع پر وفد میں شامل جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔  

دوران گفتگو عیدالاضحیٰ کا بھی ذکر جماعت کے ذمہ داران کی طرف سے کیا گیا تو اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی بات کہی اور  پوچھا کہ عیدالاضحی کب ہے؟ تب امیر مقامی نے جواب دیا کہ یکم اگست تو اس پر ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی اور بتایا کہ تب تک حالات معمول کے ہو جائیں۔ جب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے لاک ڈاؤن کی بات ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھی تو انہوں نے بتایا کہ اگر لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتا ہے تو یہ ایک ہفتہ کے لیے ہوسکتا ہے۔  

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اگر اس مرتبہ لاک ڈاؤن ہوتا ہے تو اس میں عوام کی تمام ضروریات کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جائیگا۔  اوراس کے نافذ کرنے میں کوئی بھی غیر ضروری پریشان نہ ہو اس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے کہا کہ عوام اس لاک ڈاؤن کو اپنی بہتری کے لیے سمجھیں اور اس دوران جاری ہونے والی ہدایات اور احکامات کی عوام سختی سے پابندی کرتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ اس مہلک بیماری کا ہمارے ضلع سے خاتمہ ہو۔ انہوں نے جماعت کے ذمہ داران سے بھی اس بابت عوامی بیداری کے لیے اپیل کی کہ وہ ایسے حالات میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کو عوام کے حق میں بہتر فیصلہ بتانے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ یہ ایک مہلک بیماری ہے،

 اس سے ہم سب کی حفاظت ہو۔ تاکہ اس کے ذریعہ ہونے والے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ انہوں نے جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران سے ان کا استقبال کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر وفد میں جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا، محمد رفیق احمد صاحب سابق ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ، جناب محمدعارف الدین صاحب معاون امیر مقامی کے علاوہ جناب محمد ظحہ کلیم اللہ سیکریٹری مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad