تازہ ترین

ہفتہ، 4 جولائی، 2020

جونپور میں دل لگی کو لیکر نوجوان کا قتل ۔گاؤں میں پولیس اہلکار تعینات

جون پور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 4جولائی 2020)چندوک  تھانہ حلقہ کے حبوسہی  گاؤں میں پندرہ روز پہلے یادو برادری کے ایک نوجوان کا  شیڈول  ذات کی  لڑکی کے ساتھ دل لگی کرنے کے معاملے کو لیکر  تنازع ہوگیا تھا، 

جس میں پولیس کی موجودگی میں دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت ہوگئی تھی  جمعہ کے روز  یادو برادری کے نوجوان   نے  نہر پر واقع ساسا رام  کی دکان پر پہنچ کر اسے اور اس کے بیٹے شیوچندر کی جم کر پیٹائی کردی اور اسکا چھپر پھونک ڈالا  رات ہی میں گاؤں کے شیڈول برادری کے لوگ سنتوش یادو( 40)  کے پمپنگ سیٹ پر پہنچ کر توڑ پھوڑ کرنے لگے ،اطلاع ہونے پر سنتوش پمپنگ سیٹ پر جارہا تھا 

،غصائی بھیڑ نے راستے ہی میں اسے پکڑ کربری طرح سے پیٹ دیا  . موقع پر پہنچے تھانہ صدر دگوجیِے سنگھ  سنتوش کو سی ایچ سی بیرے باری لے گئے ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی مردہ قرار دے دیا متوفی سنتوش کی اہلیہ ریکھا دیوی کی تحریر پر نامزد نو ملزموں کلو کمار، انل ،وشال ، سونو ، ڈبلیو،، ویرو، چھیدی ، کرن اور جوگی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. 

ہفتہ کی صبح، ایس ایس پی (شہر) ڈاکٹر سنجے کمار،سی او کراکت اجئے کمار سری واستو، نے حادثہ کی جگہ  کا معائنہ کے ساتھ ساتھ تفتیش بھی کی ۔ گاؤں میں نسلی تعصب و کشیدگی کو دیکھتے ہوئے  پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے. فی الحال گاؤں میں کشیدگی برقرار ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad