تازہ ترین

ہفتہ، 4 جولائی، 2020

امریکہ میں طیارہ حادثہ میں چار افراد ہلاک

واشنگٹن(یو این اے نیوز 4جولائی 2020)امریکہ میں یوٹاہ ریاست کے فورک کینیون پہاڑی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں چار افراد کی موت ہوگئی۔

نیوز ویب سائٹ اے بی سی 4 ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ایس جی ٹی اسپینسر کینن نامی طیارہ باکس ایڈر پارک علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں جہاز میں سوار سبھی چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد راحتی اور امدادی کارکنوں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی

 اور ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہوگئی۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
یو این آئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad