تازہ ترین

ہفتہ، 4 جولائی، 2020

کانپور پولیس پر دہشت گردانہ حملہ،8جوانون کی شہادت ،یوگی حکومت کی ناکامی کا کھلا ثبوت۔ندیم جاوید

جونپور ۔(یو این اے نیوز 4جولائی 2020)اترپردیش کے ضلع کانپور میں پولیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر سابق ممبر اسمبلی وترجمان ندیم جاوید اور سینئر لیڈر آفتاب خان کی قیادت میں کینڈل مارچ نکالا گیا ،اقلیتی امور کے چیرمین ندیم جاوید نے کہا اترپردیش میں بی جے پی حکومت پوری طرح سے فیل ہوچکی ہے 

،پوری ریاست پر مافیاؤں کا قبضہ ہوچکا ہے ،اتنا بڑا دہشت گردانہ حملہ کے بعد بھی ریاست کے وزیر اعلی اجئے سنگھ بسٹ (عرف یوگی ) پورے معاملے پر بیان دینے میں تاخیر شک کے دائرے میں ہے۔انھوں نے کہا ریاست کے وزیر اعلی کا نعرہ تھا کہ بدمعاش جیل جائیں یا ریاست چھوڑیں ،تو پھر آج اتنے بڑے دہشت گردانہ حملے کے بعد دہشت گرد کھلے عام تہل رہے ہیں۔جو بے حد شرمناک افسوسناک بات ہے۔ندیم جاوید نے مزید کہا ریاست میں یوگی حکومت میں بدمعاشوں کا ہی جلوا ہے۔ایسا لگتا ہے یوگی حکومت بدمعا شوں کے سامنے سرنڈر ہوچکی ہے ،ایسا محسوس ہوتا ہیکہ ریاستی حکومت غنڈوں مافیاؤں تک پہنچنے میں ناکام ہوچکی ہے۔وہیں پر کانگریس پارٹی سینئر لیڈر آفتاب خان نے کہا پوری ریاست میں بدمعاش کھلے عام گھوم رہے ہیں 

۔جس پر موجودہ حکومت خاموش ہے۔جبکہ عوامی مسائل کو لیکر سڑکوں پر لڑائی لڑنے والے کانگریسیوں کو چن چن کر فرضی مقدمہ میں پھنسا کر جیل میں ڈالا جارہا ہے۔اور ریاست میں بدنضمی اور خوف کا ماحول پیدا کرنے والے لوگ کھلے عام گھوم رہے ہیں،کانگریس پارٹی کے ضلع صدر فیصل حسن نے کہا کانپور میں دہشت گردانہ حملے ہوئے  شہید پولیس کے 8 نوجوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہم لوگ کھڑے ہیں  اس موقع پر صبیہ خانم ۔یوتھ صدر ستویر سنگھ ۔ سیکھر دیودی،مفتی ہاشم مہندی، وکاس تیواری،نسیم خان ،ابوذر شیخ ،شہنواز خان،عدنان خان وغیرہ خاص طور سے موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad