تازہ ترین

جمعرات، 9 جولائی، 2020

اعظم گڑھ سے شرجیل عثمانی گرفتار

 ابھی ابھی یہ خبر آرہی ہے کہ نوجوان ایکٹوسٹ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے متحرک  اسٹوڈنٹ شرجیل عثمانی کو اعظم گڑھ سے کرائم برانچ نے گرفتار کرلیاہے 

 شرجیل عثمانی ایک صاحب علم و فکر نوجوان ہیں، وہ NRC اور CAA کے خلاف تحریک میں تندہی سے سرگرم تھے، وہ اسلامی شناخت اور مسلم بنیادوں پر ہندوستان میں مسلمانوں کے عروج اور ترقی کی بات کہتے تھے، وہ سسٹم کے مظالم کے خلاف پوری قوت اور صراحت کے ساتھ بے لاگ لکھتے تھے 

 طلباء گرفتار ہورہےہیں، نئے نوجوان، نئی نسل کے فکری و شعوری طورپر بیدار مسلم ایکٹوسٹ گرفتار ہورہے ہیں, ہر وہ مسلمان سرکاری راڈار پر ہے جو مسلمانوں کو اپنی شناخت کی بنیاد پر متحد اور منظم کرناچاہتا ہے، لیکن دوسری طرف دہلی فسادات بھڑکا کر سینکڑوں کا قتل کروانےوالا کپل مشرا آزاد ہے، بم بلاسٹ کی ماخوذ سادھوی پرگیہ ٹھاکر پارلیمنٹ میں براجمان ہے، شاہین باغ دہلی میں بندوق بردار اس کے علاوه جامعہ ملیہ میں فائرنگ کرنے والا رام۔بھکت گوپال ہر قسم کی سخت کارروائی اور چھاپہ مار گرفتاری سے محفوظ ہے، البته اعلیٰ مسلم اذہان پر پولیس و ایجنسیوں کی خصوصی نظر ہے، باقی سب خیریت ہے، جے ہو ڈیموکریسی


 الله سے دعا ہےکہ شرجیل عثمانی سلامت رہے، اللہ اس نوجوان کے اہلخانہ کو ہمت اور قوت دے، انہیں اپنا خصوصی سکون عطاء کرے_

سمیع اللّٰہ خان

ksamikhann@gmail.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad