تازہ ترین

جمعرات، 6 اگست، 2020

مظفرنگرمیں ڈی وائن ہاسپیٹل کامولاناسیدارشدمدنی کے ہاتھوں افتتاح

ہماری کوشش رہے گی کہ ہم انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کریں گے۔ڈاکٹرنوشاد صدیقی
مظفرنگر:شاہدحسینی(یو این اے نیوز 6اگست 2020)واضح ہوکہ مظفرنگرمیں ایک سے بڑھ کرایک ہاسپیٹل موجودہیں اس کے باوجودمریضوں کوعلاج کی وہ سہولیات میسرنہیں ہوپاتی جودرکارہے اسی لئے ایسے ہاسپیٹل کی شدیدضرورت محسوس کی جارہی تھی ڈاکٹرنوشاد صدیقی اوران کے ساتھیوں نے یہ قدم اٹھایاجس سے علاقہ میں خوشی کااظہار کیاجارہا ہے ڈاکٹر نوشاد صدیقی نے روزنامہ اخبارمشرق کے بیوروچیف قاری شاہدحسینی سے گفتگوکے دوران بتایاکہ ڈی وائن ہاسپیٹل مظفرنگرکاپہلاہاسپیٹل ہے جس میں تمام ترسہولیات مہیاکرائی گئی ہے انہوں نے بتایاکہ ہم نے اعلیٰ معیارکے ڈاکٹروں کاانتخاب کیاہے بچے کی ولادت کے لئے لیڈی ڈاکٹرس کاانتخاب اسی طرح تمام بیماریوں کے الگ الگ ڈاکٹرس کاانتخاب کیاگیاہے

 ڈاکٹرنوشاد صدیقی نے کہاکہ یہ ہاسپیٹل ہمارے تمام ساتھیوں کی محنت اوراحباب کی دعاؤں کے نتیجہ میں تکمیل تک پہنچاہے ہماری کوشش رہے گی کہ ہم انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کریں گے ہمارے یہاں سے کوئی مریض مایوسی کاشکار ہوکرنہ جائے مولاناسیدارشدمدنی نے دعاکراکرہاسپیٹل کااففتاح کرایااس موقع پرحاجی عزیزالرحمن نائب صدرجمعیة علماء ضلع مظفرنگرمفتی محمددانش نائب صدرجمعیة علماء شہرمظفرنگر،مولاناعبداللہ خورشید، ماسٹرآزاد، ڈاکٹرعمار،مفتی مجیب الرحمٰن عزیزی،ڈاکٹرجمیل احمد،مولانانوشادقاسمی وغیرہ بطورخاص موجودرہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad