تازہ ترین

بدھ، 12 اگست، 2020

ڈاکٹر کفیل خان کیس میں عدالت عظمی کا سخت حکم ، الہ آباد ہائی کورٹ 15 دن میں فیصلہ کرے

   لکھنؤ:اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 12اگست 2020) عظمی  نے ڈاکٹر کفیل خان پر راسوکا لگانے کے خلاف دائردرخواست پر الہ آباد ہائی کورٹ کو 15 دن کے اندر فیصلہ سنانے کو کہا ہے۔  ڈاکٹر کفیل خان کی والدہ نزہت پروین نے ان کی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

 معلوم رہے کہ ڈاکٹر کفیل پر الزام ہے کہ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اشتعال انگیز تقریر کی۔  اس معاملے میں ، ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

 اس معاملے میں ، عدالت عظمی نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ عدالتوں کے ذریعہ عوام کی ذاتی آزادی کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی رہی ہے۔  اس سے قبل ، ڈاکٹر کفیل خان کی اہلیہ نے بھی 4 اگست کو اپنے شوہر کی رہائی کے حوالے سے ٹویٹر پر ایک مہم شروع کی تھی ، جس کو لوگوں کی جانب سے کافی سپورٹ ملا تھا۔  فی الحال ڈاکٹر کفیل متھرا جیل میں بند ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad