تازہ ترین

منگل، 27 اکتوبر، 2020

نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کا نام بلند ہوتا رہے گا۔ دشمنانِ رسولﷺ مٹتے ہیں مٹتے ہی رہیں گے،

فرانس کی جانب سے کی جانے والی گستاخی ناقابل برداشت۔ حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کا مذمتی بیان۔ 



 ورفعنا لک ذکرک نبی کریمﷺ کا نام نامی ہمیشہ بلند ہوتا رہے گا، حضرت محمدﷺ کائنات کی سب سے حسین و جمیل خوبصورت ترین ذات گرامی ہے؛ فرانس میں آپﷺ کی جانب سے حالیہ دنوں میں کی جانے والی گستاخی پر مبنی تحریریں اور کارٹون سے عالم اسلام کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑی ہے، کیونکہ ہم مسلمان اپنی جان سے زیادہ آنحضرتﷺ کی ذات اقدس سے محبت کرتے ہیں: لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِين؛ یعنی نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اسوقت تک کامل ایماندار نہ ہوگا جب تک کہ اس کے والد اور اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کے دل میں میری محبت نہ ہو جائے۔


شاتم رسولﷺ مٹا ہے، مٹے گا کتے اور خنزیر سے بدتر اس کی زندگی ہوگی، اللہ کا قہر برس پڑے گا۔ 


حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے فرانس کی جانب سے کی گئی گستاخی کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا؛ اور کہا کہ نبی اکرمﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی کوئی گستاخی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ 

       

 مٹ گئے مٹتے ہیں مٹ جائیں گے اعداء تیرے، 

نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا ﷺ، 

           


   مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر لیکن اپنے پیارے نبی فداہ ابی وامیﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ 


اے خاکے بنانے والوں تمہاری نسلوں تک کا نام و نشان خدائے واحد وقہار و جبار مٹادے گا، پیارے آقاﷺ کا نام مبارک ہمیشہ سے بلند ہے اور بلند ہوتا رہے گا، حضرت حسان بن ثابت نے کیا ہی خوب کہا۔ وَأَحسَنُ مِنكَ لَم تَرَ قَطُّ عَيني، وَأَجمَلُ مِنكَ لَم تَلِدِ النِساءُ، خُلِقتَ مُبَرَّءً مِن كُلِّ عَيبٍ، كَأَنَّك قَد خُلِقتَ كَما تَشاءُ، آپ سے زیادہ حسین میری آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا، اور آپ سے زیادہ خوبصورت کسی ماں نے نہیں جنا، آپ کو تمام عیوب سے اس طرح پاک پیدا کیا گیا، گویا آپﷺ کی تخلیق آپ کی مرضی اور چاہت کے عین مطابق کی گئی ہے۔


صدر جمعیۃ کاماریڈی نے تمام امن پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ فرانسیسی تمام مصنوعات کا کلی بائیکاٹ کریں؛ نیز علماء ائمہ سے گزارش کی کہ اس جمعہ میں محبت رسول اور اس کے تقاضوں شاتم رسولﷺ اور اسکے عبرتناک انجام کے موضوع پر خطاب کریں، 


عامۃ المسلمین سے گزارش ہیکہ سرکار دوعالم، خاتم النبیین امام الانبیاء والمرسلین فداہ ابی وامی ﷺ پر کثرت سے درود شریف پڑھیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad