تازہ ترین

بدھ، 14 اکتوبر، 2020

اعظم گڑھ :بہن کے گھر آئے نوجوان پر چاقو سے جان لیوا حملہ ،جون پور کے پرائیویٹ اسپتال میں ہورہا ہے علاج

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 14اکتوبر 2020) دیدار گنج تھانہ حلقہ کے  بھادوں  گاؤں میں پیر کی رات موبائل پر کہا سنی بات کو لیکر ایک نوجوان کو چاقو سے زخمی کردیا گیا۔زخمی  نوجوان بہن کے گھر آیا تھا۔  بہنوئی  نے بھاندوں  گاؤں  رہائشی دو افراد کے خلاف تھانے میں تحریر دی ہے۔  زخمیوں کا جون پور میں علاج جاری ہے۔  فی الحال حالت تشویشناک ہے۔





 ضلع جونپور کے کھیتاسرائے تھانہ علاقہ کے سونگر گاؤں  رہائشی ، 40 سالہ بیٹا اسرار بن فیروز کا اسکے گاؤں کے دوسرے محلے میں اسکی بہن کا گھر ہے۔  وہ پیر کی رات بہن کے گھر آیا تھا۔  رات کے وقت ، پڑوسی ضلع  اعظم گڑھ کے  دیدر گنج تھانہ حلقہ کے بھادوں گاؤں  رہائشی سے موبائل پرکہا سنی ہوگئی   اس کے بعد ، اسرار ایک شخص کے ہمراہ موٹرسائیکل کے ذریعے بھادوں گاؤں آیا۔ 

 ملزمان کے گھر پہنچتے ہی دونوں میں کہا سنی کے بعد مار پیٹ ہونے لگی ملزم نوجوان نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا ۔  گلے کے پاس چاقو لگنے کی وجہ سے اسرار شدید زخمی ہوگیا۔  واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے۔  زخمیوں کو سی ایچ سی مارٹن گنج داخل کرایا گیا۔  تشویشناک حالت دیکھ کر ڈاکٹر نے ریفر کردیا۔ 


 اہل خانہ نے اسرار کو  جون پور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔  اس کی حالت کافی نازک ہے۔  زخمی کے بہنوئی ناصر ولد ایوب نے بھادوں گاؤں رہائشی  دو افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔  دیدر گنج پولیس اسٹیشن انچارج دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ دو افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad