تازہ ترین

ہفتہ، 17 اکتوبر، 2020

تہواروں کے مد نظر نگر پالیکاپریشد دیوبند کی صفائی ٹیم نے صاف صفائی کا کام کیا

دیوبند17/ اکتوبر (دانیال خان)مہلک مرض کورونا وائرس کے سبب آنے والے تہواروں کو لیکر مرکزی حکومت اور اتر پردیش حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن کے مد نظر مختلف مقامات پرنگر پالیکا پریشد دیوبند کی صفائی ٹیم نے صاف صفائی کا کام کیا۔



نگر پالیکا پریشد دیوبند کے صفائی و فوڈ انچارج پوپن کمار اور ہیلتھ انچارک کاس کمار کی قیادت میں نگر پالیکا کے صفائی عملہ نے میلہ گیٹ،گیسٹ ہاؤس،ایس ڈی ایم دفتر کے نزدیک صفائی مہم چلائی ساتھ ہی مجنوں والا روڑ،چودھری کالونی اور لہس واڑہ روڑ پر بھی صاف صفائی کا کام کرنے کے ساتھ ہی سینی ٹائزیشن کیا گیا،


پوپن کمار نے بتایا کہ صفائی مہم آگے بھی جاری رہے گی۔ایس ڈی ایم راکیش کمار نے بتایا کہ آنے والے تہواروں کے مد نظر نگر پالیکا کے ذریعہ ہر ایک وارڈ میں 10اکتوبر سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ساتھ ہی سینی ٹائزیشن اور فاگنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad