تازہ ترین

جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

جونپور میں صدر دارالقرآن عمران صدیقی ندوی نے علماء کونسل کے ریاستی نائب صدر سے ملاقات کی

جونپور۔(یو این اے نیوز 23اکتوبر 2020)ضلع کی تعلیمی و فلاحی تنظیم دارالقرآن ٹرسٹ کے صدر عمران صدیقی ندوی آج کل ۱مہینہ کے دورہ پر جونپور میں ہیں ایسے میں آپ نے ۲۲ اکتوبر کو علماء کونسل کے ریاستی نائب صدر شہاب الدین صاحب سے انکے آفس پر ملاقات کی۔



دو گھنٹے تک چلی اس ملاقات کے دوران دونوں نے علاقے میں گرتے ہوئے تعلیمی معیار سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔


واضح رہے دارالقرآن ٹرسٹ جونپور کے دیہات علاقوں میں منظم مکاتب پر کام کررہا ہے۔


صدر دارالقرآن نے بتایا کہ شہاب الدین صاحب ملاقات کے دوران پٹیلہ گاؤں کے اطراف میں مکاتب کا نظام قائم کرنے پر بات چیت ہوئی ہے۔جلد ہی علاقے کے سبھی گاؤں کے سروے کا کام کیا جائے گا اور رپورٹ کے مطابق علاقے میں دارالقرآن کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی 

اس موقعہ پر سکریٹری دارالقرآن امتیاز ندوی و دوسرے اراکین بھی موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad