تازہ ترین

جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

ابو العرفان پبلک لائبریری کے بینر تلے جمع ہوئے جون پور و اعظم گڑھ کےفارغین ندوہ ،تعلیمی میدان میں کام کرنے کو لیکر کئی تجاویز پر لگی مہر ،

 جون پور ۔(یو این اے نیوز 23 اکتوبر 2020)  قوم کے بچوں کے صحیح اور بہتر دینی مستقبل کی فکر کرنا یقینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داریوں کا حصہ ہے اگر ہم سب فارغین قوم کے بچوں کے ایک سنہرے مستقبل  کے تعلق سے فکر مند ہیں تو ہم سبھی کو مل جل کر یہ کام کرنا ہوگا ،تب ہی جاکر ہم کسی خوشگوار نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں  

میٹنگ میں  فارغین ندوہ


،یہ باتیں شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد بازار میں واقع ابوالعرفان پبلک لائبریری صبرحد میں 22اکتوبر کو شام 3 بجے طلباء و فضلاء ندوہ کے منعقد ایک مشاورتی میٹنگ میں  دارالقرآن ٹرسٹ جونپور   کے صدر  مولانا عمران صدیقی ندوی نے اپنے صدارتی بیان کے دوران کہیں۔ اس موقعہ پر سکریٹری دارالقرآن نے علاقے کے تقریباً 28گاؤں پر تیاری کی ہوئی  سروے رپورٹ پیش کی۔اور ساتھ ہی انہوں نے دارالقرآن کا مختصر تعارف و خدمات  کے ساتھ ساتھ اسکے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، نیز مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

فوٹو:سکریٹری امتیاز ممتاز ندوی خطاب کرتے ہوئے



انہوں نے بتایا کہ اسوقت دارالقرآن کے زیراہتمام علاقے میں کل سات مکاتب چل رہے ہیں جن میں تقریباً 250 طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔واضح رہے اس  موقعہ پر صدر دارالقرآن کی تجویز پر مشاورتی نشست میں شریک سبھی ندوی طلباء و فضلاء کو دارالقرآن مجلس عمومی کی رکنیت بھی دی گئی،اور آف لائن و آن لائن درس قرآن و درس حدیث کی تجویز بھی پیش کی گئی۔سکریٹری دارالقرآن امتیاز ممتاز ندوی نے ندوی فضلاء کیلئے ایک ڈائریکٹری بنانے کی تجویز پیش کی۔ان تمام تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔


ٹرسٹ کے صدر عمران صدیقی ندوی نے میڈیا کو بتایا کہ دارالقرآن مکاتب کے ذریعہ عوامی تبلیغی کا کام کررہا ہے اور اب ابوالعرفان پبلک لائبریری کے ذریعہ تحقیقی و ریسرچ کے میدان میں  بھی کام کرے گا ہمارا منصوبہ ہے کہ لائبریری کیلئے ایک مستقل جگہ تلاش کر لائبریری کی عمارت کے ساتھ ایک قیام گاہ کی تعمیر کی جائے تاکہ دور دراز ریسرچ اسکالر لائبریری میں قیام کر تحقیقی خدمات انجام دے سکیں۔


آپ نے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی لوگ لائبریری کا ہرممکن تعاون کرنے کی کوشش کریں،نشست کا اختتام یو این اے نیوز کے ایڈیٹر اسماعیل عمران ندوی کی دعا کے ساتھ ہوا۔اس موقعہ پر نائب ناظم مرکزی جمعیت الاصلاح ندوۃ العلماء اسامہ اشرف ندوی، ابوالعرفان صاحب رحمۃ اللّٰہ کے فرزند ابو فیضان صاحب سمیت علاقے کے درجنوں فارغین ندوہ و طلباء ندوہ نے شرکت کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad