تازہ ترین

جمعرات، 22 اکتوبر، 2020

پرگتی شیل پارٹی کے نئے ریاستی سیکریٹری حاجی اسرار کا ہوا شاندار استقبال

مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر ۔(یو این اے نیوز 22اکتوبر 2020))پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر شیو پال یادو کے حکم پر ریاست اتر پردیش کے نئے منتخب کئے گئے سیکریٹری حاجی اسرار صدیقی کا قصبہ کرہل پہنچ نے پر شاندار استقبال کیا گیا،اس موقعہ پر پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے کار کنان و عہدیداران نے گل پوشی کر ان کا استقبال کیا، اس درمیان سابق ڈی،سی،وی،چیر مین ڈاکٹر رام کمار یادو ونئے منتخب سیکریٹری  حاجی اسراس صدیقی نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 



 آئندہ 2022کے اسمبلی چناؤ میں پرگتی شیل کی حمایت کے بغیر کسی کی بھی حکومت اقتدار میں نہیں آسکتی،انہو نے کہا کہ میں نے پوری ریاست کا دورا کیا اور یہ جانا کہ پرگتی شیل (پرسپا) کے قومی صدر شیوپال یادو کو لوگ اگلہ وزیر اعلیٰ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔انہو نے کہا کہ اگر ہم اتر پر دیش میں اقتدار میں آئے تو ہمہ جہت ریاست کی ترقی ہو گی،ہمارے اقتدار میں غنڈہ گردی اور شر پسندی بالکل نہیں چلے گی،انہو نے کہا کہ ہمارے قومی صدر شیوپال یادو کے کہنے اور کر نے میں کوئی فرق نہیں ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہم اقتدار میں آئے تو بلا تفریق ہر شخص کو انصاف ملیگا،


ہم فرقہ پرستی کو اپنی ریاست میں پنپنے نہیں دیں گے۔ڈٹ کر فرقہ پرستوں کا مقابلہ کریں گے،اور ریاست کی ہمہ جہت ترقیوں کی راہ ہم وار کریں گے،روزگار کے اسباب پیدا کریں گے،اور بے روزگاری سے نوجوانوں کو نکا لیں گے،ان کے لئے روزگار مہیا کرائیں گے۔انہو نے کہا کہ آج ریاست میں دو چیزوں کی سخت ضرورت ہے،ایک خواتینوں،بچیوں کی  آبروریزی کی حفاظت،اور نوجوانوں کو روزگار،انہو نے مزید کہا ریاست کی بی جے پی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے،ان کو اب اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے،۔ 

اس موقعہ پر  سابق ممبر اسمبلی انل یادو،وکلا ایسوشین کے صدر سرویش یادو،قصبہ کرہل کے پرسپا کے صدر اویس صدیقی،وغیرہ لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad