تازہ ترین

منگل، 17 نومبر، 2020

رات میں منائی دیوالی ،صبح پھانسی پر لٹکتی ملی نوجوان کی لاش ،تفتیش میں جٹی جون پور پولیس

 جونپور ۔(یو این اے نیوز 17 نومبر 2020) اتوار کے روز ، ضلع کے مچھلی شہر کوتوالی حلقہ  کھجوری گاؤں میں ، اتوار کو نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔  دیوالی کی رات  دیر تک جاگنے کے بعد ، یہ نوجوان کھانا کھا کر سو نے گیا تھا  صبح گھر کے سامنے ، آم کے درخت پر لٹکی لاش دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔  اس واقعے کے بارے لوگوں کافی پریشان ہیں۔  پولیس نے لاش  کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔



کھجوری گاؤں رہائشی  اروند (23) ولد ننہکو دھرکار ہفتے کی رات دیر تک گھر والوں سے باتیں کرتا رہا۔  رات کے گیارہ بجے  کھانے کے بعد سونے کے لئے چلا گیا۔  صبح ہوتے ہی گاؤں کے لوگ کھیت کی طرف گئے ، اور اروند کی لاش گھر کے سامنے والے کھیت میں آم کے درخت پر لٹک رہی دیکھ کر  لوگ گھبرا گئے۔ اطلاع ملنے پر کنبہ اور پولیس کے لوگ بھی پہنچ گئے۔  پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ 


 ایس او دنیش پرکاش پانڈے کے مطابق ، ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔  کنبہ کے افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔  کن حالات میں اس نے ایسا قدم اٹھایا یہ واضح نہیں ہے۔  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔علاقے میں اس حادثے کے لیکر طرح طرح کے تبصرے ہورہے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad