تازہ ترین

منگل، 24 نومبر، 2020

الیکشن کمیشن کی ہدایت پرانتخابی فہرست کی درستگی کا کام شروع

دیوبند24/ نومبر (دانیال خان)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جاری جائزہ پروگرام کے تحت بی ایل او نے بوتھوں پر ووٹروں کے اعتراضات سنے اور نئے ووٹر کارڈوں کو تقسیم بھی کیا،ایس ڈی ایم راکیش کمار نے بتایا کہ 15دسمبر تک اسمبلی حلقہ کی انتخابی فہرستوں کے مسودہ کی طباعت متعلقہ ووٹنگ سینٹروں پر کرائی جائے گی،اعتراضات دعوے پیش کئے جانے کے لئے 28نمبر 5دسمبر اور 13دسمبر کی تاریخ طے کی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ ایسے باشندے جو یکم جنوری2021کو 18سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں اور ان کے نام انتخابی فہرستوں میں درج نہ ہوں اور انکے پاس ہندوستانی شہریت ہے 

فوٹو۔ انتخابی فہرست کو دیکھتے ہوئے بی ایل او 


اور اس جگہ کے عام باشندے ہیں تو وہ اپنا نام درج کرانے کے لئے فارم نمبر چھ،پاسپورٹ سائز فوٹو،رہائشی پتہ اور تاریخ پیدائش کے ثبوت کے ساتھ سینٹر پر پہنچ کر اپنا نام درج کرائیں اور اگر نام فہرست سے خارج کرانا ہو تو فارم نمبر سات اور نام میں ترمیم 


کے لئے فارم نمبر آٹھ اور ایک ہی اسمبلی حلقے میں ایک بوتھ سے دوسرے بوتھ میں نام منتقل کرانے کے لئے بھی فارم موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہت کم لوگ ہی سینٹروں پر پہنچے ہیں امید ہے کہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 18سال کی عمر پار کر گئے لوگوں کے نئے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانے،کچھ ترمیم کرانے اور اسی طرح کھوئے ہوئے ووٹر آئی کارڈ کے دوبارہ حصول کے لئے کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad