تازہ ترین

اتوار، 3 جنوری، 2021

جونپور: نئے سال پر ضرورت مندوں میں ڈاکٹر ناصر خان نے کمبل تقسیم کیا !

جون پور ،اجود قاسمی ،(یو این اے نیوز 3جنوری 2021 )نئے سال کے موقع پر جشن منانے کے بجائے معروف صحافی اور سماجی کارکن ڈاکٹر ناصر خان نے سردیوں میں سڑکوں کے کنارے سوئے ہوئے مزدور اور مسافروں کے درمیان کمبل تقسیم کیا۔



ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی حلقہ کے محلہ بلوا گھاٹ کے رہائشی سماجی کارکن و صحافی ڈاکٹر ناصر خان نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شب میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا۔


معروف صحافی اور سماجی کارکن ڈاکٹر ناصر خان نئے سال کی آمد کی خوشی میں جب عوام و خواص جشن منانے میں مشغول تھے تو وہیں معروف صحافی ڈاکٹر ناصر خان شاہراہ پر سوئے ہوئے سردی سے ٹھٹھر رہے مزدوروں و مسافروں کے درمیان کمبل تقسیم کر رہے تھے۔


میڈیا سے ناصر خان نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2021 تمام باشندوں کے لیے خوشیاں لائے، کیونکہ 2020 ہم لوگوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔


انہوں نے اپنے سماجی سرگرمیوں کے تعلق سے کہا کہ بچپن سے ہی میں بقدرِ وسعت ضرورت مندوں کی مدد کرتے آرہا ہوں، کیونکہ انسانیت تبھی زندہ رہ سکتی ہے جب ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے۔


انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پڑوسی بھوکا سوتا ہے تو اس سے بڑا گناہ کچھ نہیں ہو سکتا، ہر انسان کو اپنی وسعت کے مطابق کوشس کرکے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ہم لوگوں نے یہ عہد کیا کہ نئے سال کے موقع پر جو پیسے جشن منانے کے لیے خرچ کرتے ہیں، اس پیسے کو جمع کرکے راستے پر سردی سے کانپ رہے غریبوں و مزدوروں کی مدد کی جائے تاکہ انہیں یہ احساس نہ ہو کہ ہمارے پاس اوڑھنے کے لیے کچھ نہیں اور عوام جشن منانے میں مشغول ہے۔


واضح رہے کہ ناصر خان سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، لاک ڈاؤن کے درمیان جب غریب طبقہ دانہ دانہ کے لیے ترس رہا تھا تو اس وقت ناصر خان نے علاقے میں مسلسل دو مہینے تک ضرورت مندوں کے گھر گھر جاکر راشن و کھانے کا پیکٹ پہنچانے کا کام کر رہے تھے۔

واضح  2022 میں ہونے والے  ریاستی اسمبلی انتخاب کے امیدوار  سماج وادی پارٹی کی جانب  سے  ہوسکتے ہیں ،جسکے لئے انہوں ابھی ہی سے کمر کس لی ہے اور عوام سے گھر گھر جاکر ملاقات کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad