تازہ ترین

اتوار، 3 جنوری، 2021

وزیر داخلہ امت شاہ کی چٹکی لینے پر مشہور کامیڈین منور فاروقی کو عدالت نے 13 جنوری تک جیل بھیجا!

مدھیہ پردیش ۔اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 3جنوری 2021)لائیو شو کے دوران کامیڈین کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے ،



 در اصل اندور شہر کے 56 دوکان حلقہ کے ایک کیفے میں جمعہ کو نئے سال کے موقع پر منعقد کامیڈین شو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاقائی ممبر اسمبلی مالینی لکچھمڑ سنگھ کے بیٹے ایک لو سنگھ گوڈ( 36) اپنے ساتھیوں کے ساتھ بطور ناظرین پہنچے تھے جہاں پر کامیڈی شو میں لی گئی چٹکی پرایک لو سنگھ نے اعتراض جتایا اور لائیو چل رہے پروگرام کو بند کرادیا بعد میں شو کا ویڈیو فوٹیج کے ایک لو سنگھ نے تکوگنج تھانے میں  تحریری شکایت دے کر گجرات کے جونا گڑھ کے مشہور کامیڈین منور فاروقی سمیت چار علاقائی لوگوں کے خلاف جمعہ دیر رات کیس درج کرایا 


 تکوگنج پولیس تھانہ کے صدر کملیش شرما نے سنیچر کو بتایا کی پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق جن چار دیگر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں ایڈون اینتھونی ،پرکھے وائس، پریم وائس ،اور نلین یادو کے نام شام ہیں۔جو علاقائی رہائشی ہیں۔یہ معاملہ ہندوستانی دفعہ 295 اے  ،اور دفعہ  269 کے تحت کارروائی کی گئی ہے ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی کے بیٹے نے الزام  لگاتے ہوئے کہا 


کامیڈین فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑایا جارہا تھا،پروگرام میں گوندھرا کانڈ اور مرکزی  وزیر داخلہ امت شاہ پر غیر مناسب نکتہ چینی کی گئی تھی ،انہوں نے کہا کامیڈی شو میں اس طرح کی تمام غیر مناسب نکتہ چینی کی جارہی تھی ،ہم نے انکا ویڈیو بنایا اور شو  کو بند کروایا ناظرین کو کیف سے باہر نکالا پھر ہم شو کے کامیڈینز اور کنوینروں کو پکڑ کر تکوگنج  پولیس تھانے لے گئے جہاں پر گرفتار فاروقی سمیت پانچ  لوگوں کو ضلع عدالت میں پیش کیا گیا 


،عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے 13 جنوری تک تمام ملزمین  کو  عدالتی حراست میں جیل  بھیج دیا ہے ،اس کاروائی کو لیکر پروگرام کے کنوینر کا کہنا ہے یہ سب  کاروائیاں سیاست کے چلتے  کی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad