تازہ ترین

ہفتہ، 22 مئی، 2021

شادی کے بعد لاپتہ ہوگیا پولیس اہلکار، شہر کوتوالی میں تعینات پولیس پر خاتون نے لگایا الزام۔

جونپور(یواین اے نیوز 22مئی2021)شہر کوتوالی میں تعینات ایک پولیس اہلکار پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے ایک علاقے میں رہائش پذیر ایک خاتون سے  2017 میں نکاح کیا اور لاک ڈاؤن میں غائب ہوگیا،خاتون کا کہنا ہے کہ ایک کیس کے سلسلے میں جب وہ  پولیس اسٹیشن پہنچی تو پولس اسٹیشن میں تعینات پولیس آفیسر عاصم اختر خان سے وہ رابطے میں آئی۔


جب معاملہ آہستہ آہستہ بڑھتا گیا تو دونوں نے 12/09/2017 کو مذکورہ علاقے میں واقع ایک مدرسے میں شادی کرلی۔شادی کے بعد ، عاصم اختر شوہر بن کر اس کے ساتھ رہتا تھا ،خاتون نے الزام لگایا کہ عاصم پچھلے سال لاک ڈاؤن سے پہلے اچانک غائب ہوگیا تھا ، اس نے جب اس کی کھوج بین کی تو پتا چلا کہ  اس کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور اس کا گھر پر علاج چل رہا ہے۔



جب وہ اسے دیکھنے کے لئے اس کے گھر چندولی پہنچی تو وہاں پہلے سے ہی اس کی ایک بیوی اور بچے موجود تھے۔عاصم کی والدہ اور اس کی بیوی نے اسے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور اسے مارا پیٹا اور باہر دھکیل دیا ، تب سے اس نے مسلسل عاصم سے رابطہ کرنے کی  کوشش کی، لیکن اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ، اب انہوں نے ضلع کے اعلی عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ ایسی صورتحال میں اکیلی عورت کو اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہئے اور اسے انصاف دیا جائے۔


وہی عاصم مختار خان کے موبائل پر جب رابطہ کیا گیا تو اس کی والدہ نے بتایا کہ ایک حادثے میں اس کی یادداشت ختم ہوگئی ہے۔جب یاداشت واپس آئے گی تو پوچھ کر بتایا جائے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad