تازہ ترین

جمعہ، 28 مئی، 2021

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسو سی ایشن یونٹ دیوبندکی تعزیتی میٹنگ کا انعقاد

دیوبند:28مئی(دانیال خان)معروف افسانہ نگار رخشندہ روحی کی بھابھی اور یونین پریس دیوبند کے پروپرائٹرفیصل مہدی کی اہلیہ محترمہ رفعت خاتون کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اسی تناظر میںاردو ٹیچرس ویلفیئر ایسو سی ایشن یونٹ دیوبندکی ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد محلہ خانقاہ میں واقع شاہ منزل میں کیا گیا۔ جس کی صدارت اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ سہارنپورکے سابق جنرل سکیٹری سید وجاہت شاہ نے کی اور نظامت کے فرائض الحیائپبلکیشنز کے ڈائرکٹر عبداللہ عثمانی نے انجام دئے۔



منعقدہ میٹنگ میں محمد اسعد صدیقی اور نجم احمد صدیقی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے،قانون فطرت کے مطابق پورا نظام عالم چل رہا ہے،موت و حیات کا سلسلہ بھی قانون قدرت میں شامل ہے،فیصل مہدی کی اہلیہ محترمہ کی رحلت پر اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسو سی ایشن یونٹ دیوبندفیصل مہدی کے غم میں برابر کی شریک ہے ’اللہ مرحومہ کی مغفرت اور فیصل مہدی و محترمہ رخشندہ روحی کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ئفرمائے،شاہ فیصل مسعودی اور خورشید احمد صدیقی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا ہے کہ فیصل مہدی کی اہلیہ محترمہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں،


بحر حال یہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں ہے،ہم سب کو باری باری اس دنیا سے رخصت ہونا ہے،اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور فیصل مہدی اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا ئفرمائے۔آمین۔منصر عظیم عثمانی اور اور نوشاد عرشی نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ مرحومہ اس عالم فانی سے آخری عالم کی طرف رخصت ہو گئیں،محترمہ رخشندہ روحی،فیصل مہدی اور ان کے اہل خانہ کے لئے یہ بڑے غم کا وقت ہے،اللہ انہیں صبر و استقامت عطا ئفرمائے اور مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔آمین شہلا پروین،صبیحہ افضال اور کہکشاں انجم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ نہایت دیندار،مخلص،غریب پرور اور خدا ترس خاتون تھیں جن کی پوری زندگی خدمت خلق اور یاد الہی میں گزری،خدا وند قدوس مرحومہ کو اس عالم کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے


 ان کی بال بال مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور خاندان کے ہر فرد کو صبر رضائکی دولت سے نوازے۔سید وجاہت شاہ اور عبداللہ عثمانی نے کہا کہ مرحومہ انتہائی کم عمری ۸۳سال میں دار فانی سے رخصت ہو گئیں،مرحومہ نیک طبیعت،صوم و صلوة کی پابند غریب پرور خاتون تھیں،یقینی طور پر ان کی رخصتی سے خانوادہ مہدی میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے،ہم اور اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدہ داران و ذمہ داران اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ئگو ہیں کہ اللہ رب العزت ان کے ساتھ بہتر سے بہتر معاملہ فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطائفرمائے۔آمین۔میٹنگ میں اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسو سی ایشن یونٹ دیوبندکے سبھی ارکان موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad