تازہ ترین

ہفتہ، 14 اگست، 2021

: جونپور: ایس ایس پی نے گھر میں گھس کر تعزیہ پھاڑنے کے الزام میں انسپکٹر کو لائن حاضر کیا


 جون پور۔اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 14اگست 2021  ضلع کے شاہ گنج کے بھادی گاؤں میں پولیس انسپکٹر کے ذریعے  گھر میں گھس کر تعزیہ کو پھاڑنے کا  معاملہ سامنے آتے ہی مسلم کمیونٹی میں ناراضگی پھیل گئی ۔  انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کوتوالی شاہ گنج کا لوگوں نے گھیراؤ کردیا۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم اور سی او موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر پہنچے اعلی پولیس افسران نے ناراض لوگوں کو کسی طرح سمجھا بجھا کر معاملے کو قابو میں کیا ۔ مجرموں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد کسی طرح ہنگامہ ٹھپ ہوا۔آپ کو معلوم رہے  جمعہ کی رات تعزیہ کے توڑنے کی خبر ملتے ہی 



سینکڑوں لوگوں نے کوتوالی کو گھیر لیا اور مجرم انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا تھا 


معلوم رہے یہ پورا معاملہ شاہ گنج تحصیل کے بھادی خاص کا ہے۔  یہاں جمعہ کی دیر رات  گئے ، تعزیہ بنانے والے سبن  خان نے الزام لگایا کہ کوتوالی پولیس کے انسپکٹر اور چار پانچ کانسٹیبل نے گھر میں گھس کر تعزیہ پھاڑدیا  گھر والوں کے ساتھ بد سلوکی بھی کی پھٹی ہوئی تعزیہ  کو کمرے میں رکھکر تالا بند کر کے کنجی بھی لے کر چلے گئے  معاملے کی اطلاع پر سینکڑوں لوگ کوتوالی پہنچ گئے۔  پہنچی بھیڑ نے کوتوالی کا گھیراؤ کرکے مجرم پولیس والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے لگی


۔  دوسری جانب ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، سٹی ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ امن کمیٹی کی میٹنگ میں اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کی کوئی بھی تعزیہ  نہیں بنائے گا ، لیکن پھر بھی ایسا کیا جا رہا ہے ۔


وہیں پر اس پورے معاملے پر نظر رکھتے ہوئے پولیس کپتان ،اور ڈی ایم جونپور آج دن میں شاہ گنج پہنچ کر مسلم کمیونٹی کے ذمہ داروں سے بات چیت کرکے انہیں یقین دلایا ہیکہ زیادتی کرنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔ایس پی جونپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کی تعزیہ توڑنے کے الزام میں پولیس انسپکٹر کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔اور پولیس والوں سے کہا کی آپ لوگ کہیں بھی جائیں اس طرح کے پروگرام میں وہاں کی پوری ویڈیو گرافی کریں  ایس پی نے میڈیا سے کہا کی پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے فی الحال لوگوں سے پات جیت کے ذریعے معاملے کو حل کرلیا گیا ہے ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad