تازہ ترین

بدھ، 10 نومبر، 2021

خطاط، کاتب وخوش نویس حضرات کی اعزای تقریب و نمائش اب ۲۰ نومبر سنیچر کو

مالیگاؤں ۔(یو این اے نیوز 9نومبر 2021)مورخہ ۱۱ نومبر ۲۰۲۱ء بروز جمعرات کو ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال، سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں میں منعقدہ خطاط، کاتب وخوش نویس حضرات کی اعزای تقریب و نمائش اب ۲۰ نومبر، ۲۰۲۱ بروز سنیچر کو صبح دس بجے ہوگی- عیاں رہے کہ ۱۱ نومبر کو اسکولوں کا تعطیلات کے بعد پہلا دن ہوگا اور  ۱۲ نومبر کو سٹیزن کیمپس میں این ایس اے امتحانی سینٹر ہونے کی وجہ سے نمائش و اعزازی تقریب آگے بڑھا کر ۲۰ نومبر بروز سنیچر کر دی گئی ہے



 یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس نمائش کے اعلان کے بعد سے ہی نا صرف مالیگاؤں بلکہ، پورے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے خطاط و خوشنویس حضرات اس تقریب کا حصہ بننے کے متمنی ہیں۔ اب تک نندوربار، پونے، ایولہ، ممبئی، بھیونڈی اور شہادہ سے مختلف کاتب و خوشنویس حضرات نے اپنے نمونے نمائش کے لئے روانہ کردیے ہیں اور کچھ شامل ہونے کے متمنی ہیں۔ 


لیکن درج بالا وجوہات کی بناء پر نمائش و اعزاز کی تاریخ اب ۲۰ نومبر ۲۰۲۱ء بروز سنیچر صبح دس بجے طۓ کی گئی ہے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے شہر و بیرونِ شہر کے تمام ہی شرکاء کا پیشگی شکریہ ادا کیا ہے-  مزید تفصیلات کے لئے فورم کے اراکین اعجاز صدیقی سر 7020221001، عارف حسین سر 9226933081، رضوان ربانی سر 8983174977 سے رابطہ کریں- 




نمائش میں شمولیت کے خواہشمند اپنے تین عدد فن پاروں کو اب ۱۵- نومبر سے قبل سٹیزن کیمپس آفس، اسلام نگر یا ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ میں جمع کریں- ایسی اطلاع رضوان ربانی سر نے دی ہے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad