تازہ ترین

بدھ، 17 اگست، 2022

نتیش کابینہ میں یادو-مسلم کا دبدبہ، جانیں کس برادری کو ملی کتنی سیٹیں!

تصویر سوشل میڈیا
نتیش کابینہ میں یادو-مسلم کا دبدبہ، جانیں کس برادری کو ملی کتنی سیٹیں!

 
 پٹنہ۔ اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 17اگست 2022) بہار میں نتیش کمار کی کابینہ میں توسیع کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔  منگل کو نتیش کابینہ کے 31 نئے وزراء نے پٹنہ کے راج بھون میں عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔  31 وزراء میں سب سے  زیادہ وزیر جے ڈی یو سے ہیں جنکی تعداد 16 ہے  جبکہ جے ڈی یو حصے سے11 ، دو کانگریس ،ایک آزاد ،اور ایک ہم  پارٹی سے وزیر بنے ہیں ۔برادری کی بنیاد پر نتیش حکومت کو دیکھیں تو اٹھ یادووں کو وزیر بنا یا گیا ہے ،   آر جے ڈی نے 7 یادووں کو  وزارتی عہدے دیئے ہیں جب کہ جے ڈی یو نے ایک یادو کو وزیر بنا یا ہے۔


 نتیش کی کابینہ میں جہاں 8 یادووں کو جگہ ملی ہے وہیں دوسرے نمبر پر بہار میں  مسلمانوں کی آبادی ہے۔  اس کمیونٹی کے 5 لوگ نتیش حکومت میں وزیر بنائے گئے ہیں۔۔  شیڈول کاسٹ سے 5، کشواہا برادری سے 2، کرمی ذات سے 2، راجپوت سماج سے 3، بھومی ہار ذات سے 2، برہمن ذات سے 1 جبکہ ویش برادری سے 1 کو وزیر بنایا گیا ہے۔ 

 اس کے ساتھ ہی حکومت میں پسماندہ طبقات کی تعداد 4 ہے۔  اس میں سے ایک دھنیا پسماندہ مسلمان بھی آر جے ڈی کوٹے سے وزیر بنا ہے ۔  دلت برادری کے 6 لوگوں کو کابینہ میں بڑی زمہ داری ملی ہے  اس میں آر جے ڈی کے 2، جے ڈی یو کے 2 جبکہ ہم اور کانگریس کے ایک دلت وزیر بنے ہیں۔


 بھومی ہار  ذات سے دو وزیر بنائے گئے ہیں، جن میں آر جے ڈی کے کارتک  سنگھ اور جے ڈی یو کے وجے چودھری کا نام شامل ہے، جب کہ جے ڈی یو سے صرف ایک وزیر برہمن برادری سے سنجے جھا کو بنایا گیا ہے۔  حکومت میں زیادہ سے زیادہ یادو برادری سے وزیر بننے کی وجہ بھی آر جے ڈی کا سب سے بڑی پارٹی ہونا بھی مانا جاتا ہے۔  نئی حکومت میں تین خواتین کو بھی وزیر کی کرسی ملی ہے۔


  جے ڈی یو نے جہاں شیلا منڈل اور لیسی  سنگھ کو کابینہ میں شامل کیا ہے وہیں انیتا دیوی آر جے ڈی کوٹے سے وزیر بنی ہیں۔  وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو شامل کر کے اب کل 33 لوگ کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں۔  


 جانیں بہار میں کس برادری سے کون بنا وزیر۔۔
 جے ڈی یو - وجے چودھری - بھومی ہار، بیجندر یادو - یادو، اشوک چودھری - دلت، شرون  کمار - کرمی، لیسی سنگھ - راج پوت، سنجے جھا - برہمن، مدن سہنی  - سہنی، شیلا منڈل - پسماندہ سماج سے، سنیل کمار - دلت، جےینت راج پوت - کوئیری، جما خان - اقلیت سے ہیں۔


 آر جے ڈی- تیج پرتاپ یادو- یادو، آلوک مہتا- کشواہا، سریندر یادو- یادو، رامانند یادو- یادو، للت یادو- یادو، کمار سروجیت- دلت، سمیر مہاسیٹھ- بنیا، چندر شیکھر ( یادو)، انیتا دیوی- نونیا ، جتیندر کمار رائے - یادو، سدھاکر سنگھ - راجپوت، کارتکیہ سنگھ - بھومی ہاری  اسرائیل منصوری - اقلیت، شمیم ​​احمد - اقلیت، سریندر رام - دلت، 


شاہنواز عالم - اقلیت آفاق عالم، اقلیت ۔جنہیں  کانگریس کوٹ سے وزیر بنایا گیا ہے ، مراری گوتم - ایک دلت ہیں۔  ہم پارٹی کے سنتوش سمن دلت ہیں، جب کہ آزاد ایم ایل اے سومت سنگھ جو دوبارہ وزیر بنے ہیں، راجپوت برادری سے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad