تازہ ترین

جمعہ، 2 دسمبر، 2022

ووٹوں کی شکل میں ملایم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کریگی مین پوری کیعوام: ہاشمی

ووٹوں کی شکل میں ملایم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کریگی مین پوری کی
عوام: ہاشمی

بھارتی جنتا پارٹی دھرم  مذہب کو مدعا بنا کر عوام سے ووٹ طلب کرہی ہے:محمد عباد
 
مین پوری حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 1دسمبر 2022)سماج وادی پارٹی کے بانی و سرپرست ملایم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد مین پوری میں ضمنی انتخابات  کے لئے ۵/ دسمبر ۲۲۰۲کو ضلع میں ووٹ ڈالے جانےہیں،ملک اور ریاست کی نگاہیں اس انتخابات پر مرکوز ہیں،آیاکہ سماج وادی
پارٹی اپنے ہی گھر میں اپنی ساکھ بچاپائیگی یا نہیں،اس ضمنی انتخابات میں صرف دوہی پارٹیاں ہیں۔

سماج وادی پارٹی اور بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا
پارٹی،یہ ضمنی انتخاب سماج وادی پارٹی  کے لئے بہت اہم مانا جارہا،دو نوں پارٹیوں کے قد آور لیڈران  مین پوری کی سر زمین پر میں ڈیرہ جمائے ہوئے
ہیں،یہاں تک کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی ایک سیاسی پروگرام کرشچین انٹر کالج میں طے پایا گیا ہے،حالانکہ دونوں پارٹیوں کے
لئے اس سیٹ پر فتح کا پر چم لہرانا آسان نہیں ہے،کیونکہ ایک طرف بھگوامہم اپنے عروج پر ہے،تو دوسری جانب مہنگائی،بے روزگاری، بے لگام ہے، سماج
وادی پارٹی کسانوں،بے روزگاروں،اور مہنگائی کے مسائل کو سیاسی مدعا بنا کر بھاجپا پر حملہ آور،تو دوسری جانب بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران
ہندوتوا کے تحفظ کا سہارا لیکر عوام سے ووٹوں کی اپیل کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنو  قصبہ بھوگاؤں میں اپما منوج دیکشت کے یہا ں ضلع قنوج سے ممبر آف پارلیا منٹ سبرت پاٹھک نے بڑے ہی  فخریہ انداز میں کہا تھا کہ یو گی آدتیہ ناتھ کے اتر پردیش میں اقتدار سنبھالتے ہی اردو نام والے مختارانصاری اور عتیق احمد جیسے غنڈے سلاخوں کے پیچھے ہیں،یہ سنتے ہی سامعین نے بھی زور دار قہقہا لگا کر زندہ باد زندہ باد کا نعرہ  بلند کیاتھا،ممبر آف پارلیا منٹ سبرت پاٹھک نے یہ بھی کہا  تھا مودی جی کے آ نےکے بعد جو نیتا افطار پارٹیوں میں بڑی بڑی ٹو پیاں زیبتن کر کے اگلی صفحوں میں بیٹھا کرتے تھے۔

لیکن آج وہ ہی نیتا  لوگ مندروں کی چوکھٹوں پر اپنی پیشانی رگڑ تے نظر آ رہے ہیں،انہو نے یہ بھی کہا تھا کہ آزادی کےبعد سے اب آپ کو ہر پروگرام میں ” بھارت ماتا “ وندے ماترم جیسے نعرے سن
کو مل رہے ہیں، یہ ہے طاقت مودی جی کی،انہو نے مزید کہا کہ ان سب کے تحفظ اور بقا کے لئے ہمیں بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار وار رگھوراج شاکیہ کو
وو ٹ کرنا ہے،دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے لیڈران بھی مہنگائی،بے روزگاری،کسانوں کے
مسائل کو مدعا بناکر سماجوادی پارٹی کی امیدوار وار ڈمپل یادو کے لئےووٹوں کی اپیل کر رہے ہیں،آج ہاشمی ایڈووکیٹ اور گورکھ پور سے تعلق رکھنے
والے سماجوادی پارٹی کے لیڈر محمد عباد نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی پالیسیوں نے ملک کو پستی کی طرف ڈھکیل دیا،بھاجپائیوں کے نزدیک ملک کی
ترقی  صرف ہندو مسلم نفرت کو بڑھا وا دینے اور اقتدار میں بیٹھ کر ملک کی سرمایا کاری مخصوص ہاتھوں بیچنے  میں ہے، انہو نے کہا  مودی کے آنے کے
بعد ملک کی کر نسی،اور ملک کی معاشی حالت بہت برے دور سے گزر رہی ہے۔

 ان بھاجپائیوں کو  ملک کے حالات سے کوئی لگاؤ نہیں، یہ بھاجپائی اپنی ساری طاقت  نفرت پھیلا نے میں صرف کر رہے ہیں،صرف اتنا ہی نہی یہ بھارتیہ جنتا پارٹی  اس ملک کے قانون کو بھی بدلنا چاہتی ہے،ہمارے ملک کا قانون جودنیا کے تمام ممالک  لے قانونوں سے بہتر ہے،دونوں نیتاؤں نے مزید کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی پالیسی انگریزوزوں والی ہے، کہ لوگوں کے دلوں میں مذہب کی بنیاد پر،اونچ نیچ،ذات پات کی بنیاد پر، گجراتی، مراٹھی،بنگالی،کی بنیاد پر نفرت ڈالو اور راج کرو، ہم سب ہندوستانیوں کو بھاجپا کی ان پالیسوں کو سمجھنا ہوگا۔


اگر دیر کی تو ہم سب کو اور ملک کو اس سے زیادہ برے دن دیکھنے ہو نگے،ایک سوال کے جواب میں ہاشمی نے کہا کہ چناؤ  میں فتح  پا چکے ہیں،صرف  جمہوری عمل  یعنی ووٹو کے عمل کو بھی مکمل کرنا ہے،انہو نے مزید کہا کہ اس مرتبہ مین پوری کی عوام آنجہانی ملایم سنگھ یادو کو خراج عقیدت ووٹ کی شکل میں پیش کریگی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad