تازہ ترین

جمعرات، 26 جنوری، 2023

یو م جمہوریہ کے موقعہ پر وزیر سیاحت ٹھاکر جے ویر سنگھ نے پولس لائن میں خطاب کیا

یو م جمہوریہ کے موقعہ پر وزیر سیاحت ٹھاکر جے ویر سنگھ نے پولس لائن میں خطاب کیا

محمدابراج منصوری نے ہری جھنڈی دکھاکر طلباء کی ریلی کا آغاز کیا
مین پوری نیوزفوٹو: قاضی سمیع عباسی میموریل پبلک اسکول میں ہری جھنڈی دکھاکر پروگرام
کا آغاز کرتے محمد ابراج منصوری

مین پوری۔حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 26جنوری 2023)سابقہ شا ندارو رایات کے ساتھ پولس لائن مین پوری میں یوم جمہوریہ کےتعلق سے  پروگرام کا انعقاد کیا گیا،مہمان خصوصی کے طورپرو زیر سیاحت ٹھاکر جے ویر سنگھ نے کہا کہ ہمارا ملک مودی جی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ملک اور ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہیں،مودی جی کے کہنے اور کر نے میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

مودی جی جو کہتے ہیں وہ اس کو پائے تکمیل تک پہنچاتے ہیں،انہو نے مزید کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ملک کی اقتصادی،معاشی حالت بہت بہتر ہورہی،چند سالوں میں ہمارا ملک دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک سے زیادہ مضبوط مستحکم بن کر ابھریگا، پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ مذہب کے جنونی بنیادوں پر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

 آج پاکستان کی حالت بد سے بد تر ہے،ملک کی ترقی کے لئے مودی جی جیسی پالیسی اور لگن کا ہونا شرط ہے،پولس لائن میں پولس اہلکارں نے پریڈ کے دوران اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا،مختلف اسکولوں سے آئے طلباء نے حب الوطنی کے گیت پیش کئے، اس موقعہ پر وزیر سیاحت نے پروگرام میں شریک پولس اہلکاروں کو تین یوم کی چھٹی کا اعلان کیا۔

 بھوگاؤں نگر پنچایت چیر مین عہدے کے دعویدارمحمد ابراج منصوری نے قصبہ
کے مختلف تعلیمی مراکز (اسکول)میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پہنچ کریوم جمہوریہ کے تعلق سے  انہو نے آج بے بی ڈریم کڈس ایکڈیمی اسکول محلہ پتھریا میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت خوشی کا دن ہے،۷۴۹۱ میں ہم سب
کو آزادی تو مل گئی تھی،مگر اسوقت تک اپنے ملک کا کوئی آئین نہیں تھا،آزادی کے ۳ سال بعد یعنی ۰۵۹۱ میں آج کے دن ہمارے ملک میں ہمارے بزرگوں کے ذریعہ تیار کیا گیا آئین نافذ ہوا،ہمارے ملک کا آئین اور تمام ممالک سے بہت بہتر ہے۔

ہمارے ملک کا قانون سبھی لوگوں کے لئے یکساں ہے،ہمارے ملک کا آئین سبھی سماج کومذہبی آزادی دیتا ہے،ہمارا آئین کسی بھی سماج کی دل آزاری کرنے کی اجازت نہیں دیتا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad