تازہ ترین

پیر، 20 جنوری، 2020

سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے 13سالہ محمد سلیمان مل گیا۔ والدین نے سبھی کا ادا کیا شکریہ!


ممبئی (یواین اے نیوز20جنوری2020)آپ کو بتادیں کی محمد سلیمان بن مولانا تصدق حسین صاحب کاجوپاڑہ جس کی عمر عمر 13 سال ہے پرسوں بروز سنیچر مدرسہ جانے کے لئے گھر سے نکلا لیکن مدرسہ نہ جاکر وہ کرلا ٹرمنس سے الہ آباد جانے والی ٹرین کمیانی ایکسپریس پکڑ کر الہ آباد پہنچ گیا ہے وہاں سے کل بروز اتوار شام 6/بجے گھر پر فون کیا لیکن دوبارہ نہ تو اس کا فون آیا اور نہ ہی کچھ پتہ چل رہا ہے کہ کہاں پر ہے الہ آباد اسٹیشن پر بہت تلاش کئے لیکن نہیں ملا۔لیکن قریب ظہر بعد لوگوں کی دعاؤں اور سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے بچہ مل گیا۔

محمد سلیمان اس کے والد محترم مولانا تصدق حسین قاسمی نے اپنے سبھی دوست واحباب،بہی خواہوں،میڈیااہلکاروسوشل میڈیاگروپ کے دوستوں کاتہے دل سے شکریہ ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آپ سھی کا میرے اورمیرےاہل خانہ کے ساتھ کھڑےرہنا،پل پل کی خبریں دینا،حالات پرگہری نظررکھنا میرے لئے باعث خوشی ہے،اور سبھی لئے دعاگو ہوں،ساتھ ہی آپ سب کاایک بار پھرتہے دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔
تصدق حسین ممبئی 9821009585 /8828888684

آپ کو بتادیں کی اس بچے کو ڈھونڈنے کے لئیے یواین اے نیوز نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ڈالا تھا۔ ہم بھی تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کی آپ سب کے شئیر کی وجہ سے بچہ مل گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad