تازہ ترین

پیر، 20 جنوری، 2020

مہاراشٹر کے وزیر کا پھوٹا غصہ ،کہا اب تو ثبوت مانگے گا جب تیرا باپ انگریزوں کے تلوے چاٹ رہا تھا ، میرا باپ پھانسی کے پھندے کو چوم رہا تھا۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز 20جنوری2020) شہریت ترمیمی ایکٹ پر ملک بھر میں جاری مظاہروں کے درمیان ، مہاراشٹرا حکومت میں رہائش(آواس) کے وزیر اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رہنما جتیندر اوہاڈ نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، "میں دہلی کے تخت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب آپ مجھ سے دیش واسی ہونے کا ثبوت مانگیں گے؟

 تو سن  جب تمارے باپ سر جھکا کر انگریزوں کے تلوے چاٹ رہے تھے ، تب میرا باپ پھانسی کے تخت کو چوم رہاتھا۔ انقلاب زندہ باد کا نعرہ بلند کررہے تھے۔ "اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹر میں کانگریس ، شیو سینا اور این سی پی کی حکومتوں کے قیام کے بعد سے ، قائدین کی طرف سے مسلسل بیانات آنے کی وجہ سے حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad