تازہ ترین

بدھ، 29 جنوری، 2020

بھارت بند کے اعلان کے بعد پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمارمتحرک نظر آئے

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 29جنوری2020)پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پاندے نے بند کے دوران قصبہ کے امن وامان کا جائزہ لیا ،حالانکہ بھوگاؤں میں بھارت بندی کا کوئی اثر نہیں تھا پھر بھی انتظامیہ چاک چوبند رہا ،کوتوالی کا معائنہ بھی کیا معائنے کے دوران پکڑے گئے پانچ ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی،پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کانشی رام کالونی کا بھی معائنہ کیا،بدھ کے روز سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے قصبے میں پہنچے اور بھارت بند کے پیش نظر قصبہ میں تعینات محافظی دستوں کا معائنہ کیا، قصبے کا دورہ کرنے کے بعد تھانہ کوتوالی پہنچنے۔

 اور اچانک معائنہ کرنے کے بعد انچارج پہوپ سنگھ کی صفائی اور اسلحہ کے ریکارڈوں کی دیکھ بھال کو دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کی، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ان پانچ ملزمان سے علیحدہ علیحدہ پوچھ گچھ کی جنہیں ایس او جی اور کوتالی بھوگاؤںپولیس نے کسی سنگین جرم کی تفتیش کے لئے اپنی تحویل میں لیا تھا، پولیس سپرنٹنڈنٹ جو تقریباڈھائی گھنٹے تک قسبہ میں موجود رہے ، انہو نے تھانے کا اچانک معائنہ کیا اور پولیس کے کام کو اطمینان بخش بتایا،قبل ازیں انسپکٹر انچارج کے ہمراہ تحصیلدار کمل کمار سنگھ نے شہر میں امن برقرار رکھنے کے لئے صبح کے وقت پورے قصبہ کا دورہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad